12
جس شخص کو گائے بھیڑ بکریوں اور اونٹوں کی زکواۃ دینی ہے اگر ان کی زکواۃ کسی اور مال سے دے دے تو جب تک ان کی تعداد نصاب سے کم نہ ہو ہر سال زکواۃ دینا پڑے گی اور اگر خود انہی سے زکواۃ ادا کرے اور وہ نصاب اول سے کم ہوجائے توا س پر زکواۃ واجب نہیں ہے۔ مثلا ً جس شخص کے پاس چالیس بکریاں تھیں اگر وہ دوسرے مال سے زکواۃ دے دے تو جب تک بکریاں چالیس سے کم نہ ہوجائیں تو ہر سال ایک بکری دینی پڑے گی اور اگر خود انہی سے ادا کرے تو جب تک ان کی تعداد چالیس تک نہ پہنچے گی تو اس پر زکواۃ واجب نہیں ہے۔
|