• صارفین کی تعداد :
  • 2694
  • 1/28/2008
  • تاريخ :

تفسیرسورہ بقرہ آیہ 62

 

قرآن مجید

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَالَّذِينَ هَادُواْ وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ (62)

جو لوگ بظاہر ايمان لائے يا يہودى ، نصارى اور ستارہ پرست ہيں ان ميں سے جو واقعى اللہ اور آخرت پر ايمان لائے گا اور نيك عمل كرے گا اس كے لئے پروردگار كے ہاں اجر و ثواب ہے اور كوئي حزن و خوف نہيں ہے _

1_ مسلمان، يہود، نصرانى اور صائبين اگر اللہ تعالى پر حقيقى اور سچا ايمان ركھيں، قيامت كا يقين كريں اور نيك اعمال انجام ديں تو انہيں بہت عظيم اجر ملے گا _

ان الذين آمنوا ... فلہم أجرہم عند ربہم

''الذين آمنوا'' سے مراد مسلمان ہيں _ صابئين كے مذہب كے بارے ميں مختلف آراء موجود ہيں _ علامہ طباطبائي مختلف اقوال كا ذكر كرنے كے بعد بيان فرماتے ہيں كہ صابئين كا مذہب يہوديت، مجوسيت اور حرّانيت سے ملا جلا تھا_

2 _ مسلمانوں، يہوديوں نصارى اور صائبين كے ہر طرح كے خوف و اندوہ سے دور رہنے كى شرط اللہ تعالى پر حقيقى ايمان، قيامت كا يقين اور صالح اعمال كا انجام دينا ہے_

ان الذين آمنوا ... و لا خوف عليہم و لا ہم يحزنون

'' ان الذين آمنوا'' اور '' من آمن'' ميں

ايمان كا تكرار اس امر كى حكايت كرتاہے كہ '' من آمن'' ميں حقيقى اور سچا ايمان مراد ہے نہ كہ لفظى اور ظاہري

3 _ خود كو اديان الہى كى جانب بغير حقيقى ايمان اور نيك اعمال كے نسبت دينا سعادت كا باعث نہيں ہے_

ان الذين آمنوا ... من آمن باللہ و اليوم الآخر و عمل صالحاً فلہم أجرہم

''من آمن ...'' ميں كوئي ضمير نہيں جو ''الذين ...''كى طرف لوٹتى ہو پس '' من آمن ...''سے مراد مسلمان، يہودى ، ... يا كون مراد ہے ؟ مشخص نہيں _ اس سے معلوم ہوتاہے جو قوم بھى اللہ تعالى اور قيامت پر حقيقى اور سچا ايمان ركھے اور صالح اعمال انجام دے تو سعادت مند ہوگى _ بنابريں ان عناوين كو لانا مختلف نكات كى طرف اشارہ ہے ان ميں سے ايك يہ ہے كہ مسلمان ہونا ، يہودى ہونا يا ... كافى نہيں ہے بلكہ حقيقى ايمان اور صالح عمل ہى كا رساز ہے _

 

4 _ مسلمان، يہودي، مسيحى اور صابئين وہ لائق ترين امتيں ہيں جو سچے ايمان سے بہرہ مند ہوں اور نيك اعمال انجام ديں _

ان الذين آمنوا ... من آمن باللہ واليوم الآخر و عمل صالحاً

يہ گزر چكاہے كہ سچا ايمان ہر فرد و قوم سے قبول كيا جائے گا ليكن اسكے باوجود مختلف مذاہب كے ماننے والوں كا ذكر كرنا ہوسكتاہے اس مطلب كى طرف اشارہ ہو كہ مذكورہ مذاہب كے ماننے والوں ميں ايمان كى زمين زيادہ ہموار ہے _

5 _ اللہ تعالى اور قيامت پر ايمان اورانبياء (ع) كى رسالت كى تصديق و تائيد اديان الہى و آسمانى كے مشتركہ اصول ہيں_

ان الذين آمنوا والذين ہادوا ... من آمن باللہ واليوم الآخر

''من آمن'' سے اللہ اور قيامت پر ايمان كا مفہوم نكلتاہے اور آيہ مباركہ كے عناوين (مسلمان، يہودي ...) سے انبياء (ع) پر ايمان كا معنى معلوم ہوتاہے كيونكہ يہ لوگ انبياء (ع) كى رسالت پہ اعتقاد ركھتے ہيں _

6 _ يہود و نصارى اور صابئين كا مذہب الہى و آسمانى اديان ميں سے تھا_

ان الذين آمنوا ... والصابئين

7_ صالح اعمال كا انجام دينا تمام اديان الہى كا تقاضا و طلب تھي_

ان الذين آمنوا والذين ہادوا ... و عمل صالحاً

8 _ قرآن حكيم ميں يہود ونصارى اور صابئين كے مذاہب رسمى اور شناختہ شدہ تھے_

ان الذين آمنوا والذين ہادوا و النصارى والصابئين

يہ جو مختلف مذاہب كے ماننے والوں كے عناوين كا ذكر ہوا ہے ممكن ہے يہ اس لئے ہو كہ گويا ان كے مذاہب رسمى اور شناختہ شدہ تھے_

9 _ اللہ تعالى كى جانب سے عظيم جزا كا پانا ،ايمان باللہ ، قيامت پر ايمان اور نيك اعمال كے انجام دينے سے ممكن ہے_

من آمن باللہ ... فلہم أجرہم عند ربہم

اجر كے ساتھ يہ قيد لگانا كہ وہ اللہ تعالى كے نزديك ہے اس بات كى طرف اشارہ ہے كہ يہ اجر بہت عظيم ہے _

10_ ايمان بغير عمل صالح كے اور عمل صالح بغير ايمان كے نہ تو كارآمدہے اور نہ ہى انسانى سعادت كا باعث ہے _

من آمن باللہ واليوم الآخر و عمل صالحاً

11 _ اللہ تعالى اور قيامت پر ايمان ركھنے والے اور نيك اعمال بجالانے والے انسانوں كو قيامت كے دن كوئي خوف اور حزن و اندوہ نہ ہوگا_

من آمن باللہ واليوم الآخر و عمل صالحاً ... و لا خوف عليہم و لا ہم يحزنون

'' فلہم أجرہم عند ربہم'' كے قرينہ سے كہا جاسكتا كہ ''لا خوف عليہم ...'' كا ظرف قيامت ہے _

 

12 _ اللہ تعالى كا كفر ، قيامت كا انكار اور نيك اعمال كا انجام نہ دينا انسان پر خوف اور غم و اندوہ كے طارى ہونے كا باعث ہے _

من آمن باللہ واليوم الآخر و عمل صالحاً ... و لا خوف عليہم و لا ہم يحزنون

'' من آمن'' كا مفہوم گويا يہى ہے_

13 _ يہوديوں كا ذلت و خوارى اور درماندگى سے نجات پانا اور ان سے غضب الہى كا دور ہونا ان كے اللہ تعالى اور قيامت پر حقيقى ايمان اور اعمال صالح كى بجاآورى سے ممكن ہے _

ضربت عليہم الذلة والمسكنة ... من آمن باللہ واليوم الآخر و عمل صالحاً فلہم اجرہم

ما قبل آيت ميں بيان ہوا ہے كہ يہود كفر اور گناہوں كى وجہ سے خوارى ، ذلت اور غضب كا شكار ہوئے اس آيت ميں يہ جو خصوصاً يہوديوں كا نام ليا گيا ہے (والذين ہادوا) يہ ممكن ہے اس طرف اشارہ ہو كہ يہوديوں كى بدقسمتى سے نجات، كى راہ ايما ن اور عمل صالح ہے _

 

--------------------------------------------------

اجر :

غير مسلموں كا اجر 1; اجر كے موجبات 1،9

اديان : 6

قرآن ميں اديان 8; اديان كى طرف نسبت 3; اديان كى تعليمات 7; اديان كے مشتركات 5; اديان ميں ہم آہنگى 5،7

اللہ تعالى :

اللہ تعالى كى جزائيں 9; اللہ تعالى كے غضب سے نجات كے اسباب 13

امتيں :

مومن امتيں 4; بہترين امتيں 4

ايمان :

ايمان كے اخروى نتائج11; اللہ تعالى پر ايمان كے نتائج 1،2،9،13; قيامت پر ايمان كے نتائج 1،2،9،13; ايمان كى اہميت 3; انبياء (ع) پر ايمان 5; اللہ تعالى پر ايمان 5; قيامت پر ايمان 5; بغير ايمان كے نيك عمل 10; ايمان سے متعلق امور 5

خوف:

خوف كے اسباب 12; خوف كى ركاوٹيں 2

ذلت:

ذلت سے نجات كے اسباب 13

راہ و روش:

راہ و روش كى بنياديں 12

سعادت:

سعادت كے عوامل 3،10

صابئين:

صابئين كے ايمان كے نتائج 2; مومن صابئين كا اجر 1; صابين كا دين 6; صابئين كے دين كا شناختہ

 

شدہ ہونا 8; صابئين كى ذمہ دارى 4

صالحين:

صالحين قيامت ميں 11

عمل صالح:

عمل صالح كے آخرت ميں نتائج11; عمل صالح كو ترك كرنے كے نتائج 12; عمل صالح كے نتائج 1،2، 9،13; عمل صالح كى اہميت 3،7; عمل صالح بغير ايمان كے 10

عيسائي:

عيسائيوں كے ايمان كے نتائج 2; مومن عيسائيوں كا اجر 1; عيسائيوں كا دين 6; عيسائيوں كى ذمہ دارى 4

عيسائيت :

عيسائيت كا رسمى يا شناختہ شدہ ہونا 8

غم و اندوہ:

غم و اندوہ كے عوامل 12; غم و اندوہ كى ركاوٹيں 2

قيامت :

قيامت كو جھٹلانے كے نتائج 12

كفر:

اللہ تعالى كے كفر كے نتائج 12

مسلمان :

مسلمانوں كى ذمہ دارى 4

مغضوبان خدا: 13

مومنين:

مومنين كا اجر 1; مومنين قيامت ميں 11; مومنين اور غم و اندوہ 11; مومنين اور خوف 11

يہود:

يہوديوں كے ايمان كے نتائج 2; مومن يہوديوں كا اجر 1; يہوديوں كا دين 6; يہوديوں كى نجات كے اسباب 13; يہوديوں كى ذمہ دارى 4

يہوديت:

يہوديت كا رسمى يا شناختہ شدہ ہونا 8