• صارفین کی تعداد :
  • 6067
  • 8/5/2009
  • تاريخ :

تقسيم

تقسيم

يہ حساب کا بڑا ضروري قاعدہ ہے، سب سے زيادہ جھگڑے اسي پر ہوتے ہيں۔

تقسيم کا مطلب بے بانٹنا

اندھوں کا آپس ميں ريوڑياں بانٹنا

بندر کا بليوں ميں روٹي بانٹنا

چوروں کا آپس ميں مال بانٹنا

اہلکاروں کا آپس ميں رشوت بانٹنا

مل بانٹ کر کھانا  اچھا ہوتا ہے

دال تک جوتوں بانٹ کر کھاني چاھئيے

ورنہ قبض کرتي ہے

تقسيم کا طريقہ کچھ مشکل نہيں ہے

حقوق اپنے پاس رکھئيے

فرائض دوسروں ميں بانٹ ديجئے

روپيہ پيسہ اپنے کھیسے ميں ڈالئيے

قناعت کي تلقين دوسروں کو کيجئے

آپ کو مکمل  پہاڑہ مع گر ياد ہو

تو کسي کو تقسيم کي کانوں کان خبر نہيں ہوسکتي،  آخر کو 12 کروڑ کي دولت کو 22 خاندانوں نے آپس ميں تقسيم کيا ہي ہے؟

کسي کو پتہ چلا؟

تفريق کے قاعدے سے دودھ ميں سے مکھي نکالو۔

آدمي ضرب مسلسل کي تاب کہاں تک لا سکتا ہے؟

جو اندھے نہيں وہ  بھي ريوڑياں اپنوں ہي ميں کيوں بانٹتے ہيں؟

 تحریر : ابن انشاء

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

رامائن

ابتدائي حساب