• صارفین کی تعداد :
  • 6905
  • 6/20/2009
  • تاريخ :

رامائن

کتاب

رامائن رامچندر جي کي کہاني ہے، يہ راجہ و سرتھ کے پرنس آف ويلز تھے،ليکن ان کي سوتلي ماں کيکي اپنے بيٹے بھرت کو راجا بنانا چاھتي تھي اس کے بہکانے پر راجا و سرتھ نے رام چندر جي کو چودہ برس کے لئے گھر سے نکال ديا، ان کي راني سيتا کو بھي ان کے بھائي لچھمن بھي ساتھ ھو لئيے بن باس کے لئے نکلتے وقت رامچندر جي کے پاس کچہ نہ تھا، بس ايک کھڑاوں تھي، وہ بھي بھرت نے رکھوائي کہ آپ کي نشاني ہمارے پاس رھني چاہئيے، اس کھٹراؤں کو بھرت تخت کے پاس بلکہ اوپر رکھتا تھا تاکہ رامچندر جي کا کوئي آدمي چرا کے نہ لے جائے۔

جنگل ميں رھنے کي وجہ سے ان کو گزارے ميں چنداں تکليف نہ ھوتي تھي ۔ رام جي تو آخر رام جي جي تھے، زيادہ کام ان کا لکشمن يعني برادر خود کيا کرتے تھے۔

 

يہ لوگ گن گن کر دن گزار رہے تھے، کہ کب بارہ برس پورے ہوں اور کب يہ واپس جا کر راج پاٹ سنبھاليں اور رعايا کي بے لوث خدمت کريں، ايک روز جب کہ رام اور لکشمن دونوں شکار کو گئے ھوئے تھے لنکا کا راجا آيا اور سيتا جي کو اٹھا کر لے گيا، اس پر رامچندر جي اور رادن ميں لڑائي ھوئي، گھمسان کا رن پڑا جيسا کہ دسہرے نے تہووار ميں پڑتا آپ نے ديکھا ھوگا۔

 

ھنومان جي اور ان کےبندروں نے رامچندر جي کا ساتھ ديا اور وہ رادن اور اس کے راکشسوں کو مار کر جيت گئے اور پرانے خيال کے ہند و اسي لئے بندروں کي اتني عزت کرتے ہيں، ان کو انسانوں پر ترجيح ديتے ہيں۔

تحریر : ابن انشاء

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

شاہ جہاں اور تاج محل ( مزاحیہ تحریر)

مادے کي قسميں