• صارفین کی تعداد :
  • 5014
  • 6/6/2009
  • تاريخ :

کنجوس کے گھر کا بلب

بلب

 

ایک کنجوس آدمی گھر سے مسجد جانے کے لیے نکلا،مسجد کے نزدیک پہنچ کر اسے خیال آیا کہ وہ بلب جلتا چھوڑ آیا ہے، واپس آنے تک ناحق خرچ ہو گا۔ چنانچہ وہ واپس پلٹا اور گھر کے دروازے پر آ کر بیوی کو آواز دی۔

”بیگم میرے کمرے کا بلب بجھا دینا... اور دروازہ نہ کھولو... گھِس جائے گا۔“

اندر سے بیوی نے کہا:

”آپ بلاوجہ اتنی دور سے واپس آئے، بلب تو میں نے جاتے ہی بجھا دیا تھا... آپ نے اپنے جوتے گھسا ڈالے۔“

جواب میں کنجوس نے کہا:

”نہیں! وہ تو میں نے واپس مڑتے ہی اتار کر بغل میں دبا لیے تھے... یہاں تک میں ننگے پاؤں آیا ہوں۔“


موت اگر امریکہ میں لکھی ہو

ایک شخص: مولانا اگر میری موت امریکہ میں لکھی ہے تو بھلا میں امریکہ میں کیسے پہنچ پاؤں گا، میرے پاس تو کرایہ بھی نہیں ہے۔

مولانا: فکر نہ کریں۔ اگر آپ کی موت امریکہ میں لکھی ہے تو اللہ تعالیٰ امریکی ایجنسیوں کو بھیج دے گا، وہ آپ کو دہشت گرد بنا کے بغیر کرائے ہی لے جائیں گے۔


کنجوس کے گھر آگ

ایک کنجوس کے گھر میں آگ لگ گئی۔ وہ اس آگ کو بجھوا نہ سکا، کیونکہ وہ تمام رات فائر بریگیڈ والوں کو مس کالیں کرتا رہا۔

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

سیب کے فائدے

بڑا صابن