• صارفین کی تعداد :
  • 5009
  • 5/30/2009
  • تاريخ :

 ہوم ورک

ہوم ورک

 ہوم ورک

حذیفہ: بھیا ذرا میرا ہوم ورک تو کر دیں۔

اسامہ: لیکن اس پرتو لکھا ہے، پہلے یاد کریں، پھر لکھیں۔

حذیفہ: تو آپ پہلے یاد کریں، پھر لکھ دیں ناں۔


سائنس دان کا تجربہ

ایک سائنس دان نے مینڈک پر تجربہ کیا۔ اس نے مینڈک کو ڈبے میں ڈال دیا اور تالی بجائی۔ مینڈک اچھلنے لگا۔ اس نے مینڈک کی ایک ٹانگ کاٹ دی اور پھر سے تالی بجائی۔ مینڈک پھر اچھلنے لگا۔ اس پراس نے مینڈک کی دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی۔ اس مرتبہ مینڈک نہ اچھلا تو سائنس دان نے اپنی تجرباتی بک میں کچھ اس طرح سے لکھا:

”پس اس تجربہ سے یہ ثابت ہوا کہ اگر مینڈک کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی جائیں تو وہ بہرہ ہوجاتا ہے۔“


چھینک کا روکنا

ٹرین میں سفر کرتے ہوئے ایک صاحب بڑی دیر سے اپنی چھینک کو روک رہے تھے۔ چھینک آتی، تو وہ عجیب شکل بنا کر روک لیتے۔ ایک ہمسفر سے ضبط نہ ہو سکا اور پوچھ بیٹھا۔ آخر آپ چھینک کیوں روک رہے ہیں۔

ان صاحب نے جواب دیا کہ ”میری بیوی کا کہنا ہے کہ جب بھی چھینک آئے تو سمجھ لیں کہ میں نے آپ کو یاد کیا ہے اور آپ کو میرے پاس آ جانا چاہیے۔“

ہمسفر بولا۔ ”آپ کی بیوی کہاں ہے؟“

ان صاحب نے جواب دیا۔”قبر میں۔“

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

سیب کے فائدے

لنگڑے آم