بڑا صابن
ایک دوست: ہمارے گھر میں 20 فٹ لمبا اور 10 فٹ چوڑا صابن موجود ہے۔
دوسرا دوست: (حیران ہو کر) تم اس سے نہاتے کس طرح ہو۔
پہلا دوست: ہم اس پر پھسلتے رہتے ہیں۔
کنجوس باپ اور عقلمند بیٹا
کنجوس باپ: اگر میں تمہیں ایک روپیہ دوں تو تم کیا کرو گے۔
بیٹا:اسی وقت لوٹا دوں گا۔
باپ: وہ کیوں؟
بیٹا: اس لیے کہ میرے سو جانے کے بعد تو آپ وہ جیب سے نکال لیں گے۔
شاعر کا ساتھ
بس میں بیٹھے ایک شخص نے دوسرے سے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا۔
”میں شاعر ہوں۔“
دوسرے نے اپنا منہ فوراً دوسری طرف کرتے ہوئے کہا۔
”اور میں بہرہ ہوں۔“
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
مجبوری میں چاۓ کی تیاری
بلی کے بچے