مادے کي قسميں
مادے کي تين قسميں ہيں ٹھوس، مايع اور گيس۔ٹھوس کا مطلب ہے ٹھوس، جيسے ٹھوس دلائل، ٹھوس اقدامات، ٹھوس نتائج وغيرہ۔
ٹھوس دلائل ايسے دعوئوں کيلئے لائے جاتے ہيں جو خود کمزور ہوں، سب سے ٹھوس دليل اب تک لاٹھي ہي ثابت ہوئي ہے، بھينسوں کيلئے بھي، انسانوں کيلئے بھي۔
ٹھوس اقدامات اتنے ٹھوس ہوتے ہيں کہ کبھي نہيں کئے جاتے ہيں، بس حکومتيں ان کے ٹھوس وعدے کرتي ہے، ٹھوس نتيجہ نکلتا ہے کہ ايسي حکومتيں بہت دن نہيں رہتي۔
ٹھوس اشيا اپني شکل نہيں بدلتيں، ہاں دوسروں کي بدل ديتي ہيں، پتھر ٹھوس ہے جيسا ويسا ہي رہتا ہے، ليکن آدمي کے لگے تو وہ کيسا ہي ٹھوس ہو اس ميں سے مائع اور گيس وغيرہ نکلنے لگتے ہيں، مايع جيسے آنسو، گيس جيسے آہيں گالياں وغيرہ۔
تحریر : ابن انشاء
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
کھانا خود بخود پک رہا ہے
ايک دعا