لنگڑے آم
لنگڑے آم
بازار میں ایک پھل والا آواز لگا رہا تھا:
”لنگڑے آم پچاس روپے کلو۔“
ایک چھوٹا بچہ: ”اورٹانگوں والے آم کتنے روپے کلو ہیں؟“
محفل میں جان پہچان
ایک گلوکار محفل میں گانا گا رہا تھا: ”کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا۔“
محفل سے ایک دیہاتی نے اٹھ کر کہا: ”شیخ اللہ وسایا۔“
کرایہ دار اور وکیل
ایک آدمی (دوسرے سے) ”وہ نوجوان وکیل جو تمہارا کرایہ دار تھا اس کا کیا بنا؟“
دوسرا آدمی: ”وہ بہت اچھا وکیل ہے، گزشتہ سال سارے مقدموں میں اس نے میری وکالت کی۔
پہلا آدمی: ”کیا وہ کامیاب ہوا؟“
دوسرا آدمی:”اس سے بڑھ کر اس کی کامیابی اور کیا ہوسکتی ہے کہ آج میں اس کا کرایہ دار ہوں۔“
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان