صحافت کی دنیا
صحافت کی دنیا
ایک صحافی دوسرے سے کہہ رہا تھا:
”فلاں صحافی بک گیا، فلاں نے اتنی رقم لے کر اپنا قلم بیچ دیا، اس نے صحافت کے مقدس پیشے کو بدنام کیا ہے۔ غرض ہر صحافی اور ادیب بک گیا، لیکن میں آج تک نہیں بکا۔“
دوسرے نے یہ ساری بات سن کر کہا:
”بھائی تم جس اخبار میں لکھتے ہو، وہ اخبار کبھی فروخت نہیں ہوا، پھر تم کیسے فروخت ہوسکتے ہو۔“
دیکھنے کے لیے ایک آنکھ ہی کافی ہے
ایک کنجوس آدمی اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر جا رہا تھا۔ ایک شخص نے پوچھا:
”کیا ہوا بھائی! آنکھ کو کیا ہوا۔“
اس نے جواب دیا:
”کچھ بھی نہیں! جب ایک آنکھ سے کام چل جاتا ہے تو دوسری کیوں استعمال کروں۔
بدھ والے دن جمعہ کی نماز
احمد: چچا رمضان! کہاں جا رہے ہیں۔
رمضان: جمعہ پڑھنے۔
احمد: لیکن آج تو بدھ ہے۔
رمضان:بیٹا احمد جمعے کے دن مسجد میں رش بہت تھا، میں پڑھ نہیں سکا تھا۔ میں نے سوچا، آج پڑھ لوں۔
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان