دیہاتی بڑے ہوٹل میں
دیہاتی بڑے ہوٹل میں
ایک دیہاتی کسی بڑے ہوٹل میں گیا اور چائے کا آرڈر دیا۔ بیرا ایک چھوٹے سے کپ میں ذرا سی چائے لے آیا۔ اس نے ایک ہی گھونٹ میں چائے ختم کر دی اور بولا:
”میٹھا ٹھیک ہے، چائے لے آؤ۔“
پروفیسر اور مصروفیت
بیوی (فون پر) جلدی گھر آئیے، منے نے سوئی نگل لی ہے۔
پروفیسر شوہر: میں بہت مصروف ہوں، پڑوسن سے سوئی لے کر کام چلا لو۔
جھنڈے کے رنگ
ایک بچے نے اپنی ماں سے پاکستان کا جھنڈا خریدنے کی فرمائش کی۔ ماں نے دکان دار سے جھنڈا دکھانے کے لیے کہا۔ اس نے جھنڈا دکھایا تو وہ بولی:
”کسی اور رنگ میں دکھاؤ۔“
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان