جنت میں نسوار
جنت میں نسوار
نسوار خور : مولوی صاحب! کیا جنت میں نسوار ملے گی۔
مولوی صاحب: ہاں ضرور. لیکن اس کو تھوکنے کے لیے جہنم میں جانا پڑے گا۔
چاند دیکھنے کی کوشش
لوگ29 رمضان کو چاند دیکھنے کی کوشش کررہے تھے۔ ایک بڑے میاں نے آسمان کی طرف دیکھا تو وہاں بادل نظر آئے۔ سرد آہ بھر کر بولے:
”واہ اﷲ میاں! اپنی باری پر تیز دھوپ اور ہماری باری پر یہ بادل۔“
ففٹی ففٹی
ایک فرم کے مالک نے دوسری فرم کے مالک سے پوچھا:
”سناؤ بھئی کاروبار کیسا چل رہا ہے۔“
” ففٹی ففٹی۔“ اس نے جواب دیا۔
”کیا مطلب؟“ دوسرا بولا۔
”صبح ایک آرڈر ملتا ہے، شام کو ایک آرڈر کینسل ہو جاتا ہے۔“
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان