ايک دعا
يا اللہ |
کھانے کو روٹي دے |
پہننے کو کپڑا دے |
رہنے کو مکان دے |
عزت اور آسودگي کي زندگي دے |
مياں يہ بھي کوئي مانگنے کي چيزیں ہيں؟ |
کچھ اور مانگا کر |
پبابا جي آپ کيا مانگتے ہيں؟ |
ميں؟ |
ميں يہ چيزيں نہيں مانگتا |
ميں تو کہتا ہوں |
اللہ مياں مجھے ايمان دے |
نيک عمل کرنے کي توفيق دے |
بابا جي آپ ٹھيک مانگتے ہيں |
انسان وہي چيز تو مانگتا ہے |
جو اس کے پاس نہيں ہوتي |
تحریر : ابن انشاء
پیشکش: شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ہاسٹل میں پڑنا
پياسا کوا
نیم حکیم خطرۂ جاں
اخبار میں ضرورت ہے
بھارت