• صارفین کی تعداد :
  • 5438
  • 5/21/2008
  • تاريخ :

خود آگاہ

mother & children

منو میاں ایک دن بڑے خوش اسکول سے واپس آئے اور بولے ۔

’’ممی ! میں کلاس کا سب سے اچھا بچا ہوں۔‘‘

’’بہت خوب ‘‘ ۔امی نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔

’’کیا یہ بات تمہیں ٹیچر نے بتائی ہے ‘‘؟

’’نہیں ممی !میں نے خود ہی اندازہ لگایا ہے‘‘۔


دعا

prayers

ایک آدمی نے ایک بچے سے پوچھا بیٹا کیا رات کو سونے سے پہلے دعا مانگے ہو؟۔

بچہ بولا ۔’’میں تو نہیں مانگتا ہاں البتہ میری امی ضرور مانگتی ہیں ۔

’’وہ کیا ‘‘ آدمی نے پوچھا ۔

بچہ ۔ ’’وہ کہتی ہیں یا اللہ تیرا شکر ہے یہ شیطان سوگیا ہے مگر میں نہیں سویا ہوتا‘‘۔


قابلیت

جارج پنجم
انگلینڈ کے شہنشاہ جارج پنجم کو بچوں سے بڑی محبت تھی ۔ ایک مرتبہ اس کی سواری دریائے ٹیمز کے پاس سے گزر رہی تھی کہ اس نے ایک چھوٹے سے بچے کو کاپی پہ جھکے دیکھا ۔ سواری کو رُکوا کر بادشاہ نیچے اترا اور بچے کے پاس جا کر پوچھا ۔

’’کیا کر رہے ہو‘‘؟

بچے نے کہا ۔ ’’سوال حل کر رہا ہوں ‘‘۔

بادشاہ مسکرایا اور بچے کی کاپی لے کر سوال حل کر دیا۔ اور پھر اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ ہنستے ہوئے گزر گیا ۔

چند ماہ بعد جارج پنجم کا دوبارہ ادھر سے گزر ہوا تو دیکھا کہ وہی بچہ کاپی پر سر جھکا کر سوال کر رہا تھا ۔ بادشاہ سواری  سے اتر کر اس کے پاس آیا اور پوچھا ۔

’’ کیا سوال مشکل ہے ‘‘؟

’’ہاں ‘‘۔ بچے نے جواب دیا ۔

’’لاؤ میں حل کردوں ‘‘

’’نہیں ‘‘ بچے نے کاپی فوراً پشت کی جانب کرلی ۔ پچھلی مرتبہ تم نے جو سوال حل کیا تھا وہ بالکل غلط تھا اور سزا میں مجھے ایک گھنٹہ تک کونے میں کھڑا ہونا پڑا تھا‘‘۔


فیصلہ

angry child
 

شیر خوار اور گھٹنوں کے بل چلنے والے بچے نے پہلے لیمپ توڑ دیا پھر ایش ٹرے ، ٹی وی ٹرالی کے شیشے پر مار دی۔

ماں اسے گود میں اٹھاتے ہوئے غصے سے بولی۔

’’بس ہوگیا فیصلہ۔ تم اس گھر کے پہلے اور آخری بچے رہوگے ‘‘۔