• صارفین کی تعداد :
  • 5329
  • 5/21/2008
  • تاريخ :

تجریدی آرٹ

آرٹ

تجریدی آرٹ کی نمائش میں ایک چھوٹا سا لڑکا ایک تصویر کے سامنے رکا اور اپنی ماں سے کہنے لگا ۔

’’امی جان ! اس تصویر میں کیا ہے ؟‘‘۔

ماں نے غور سے تصویر کو دیکھا اور کہا ۔

’’ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مصور اس میں چرواہے اور گھوڑے کو دکھانا چاہتا ہے ‘‘۔

’’تو پھر اس نے کیوں نہیں دکھایا؟‘‘ لڑکا بولا ۔


ترکی بہ ترکی

باپ بیٹے کو نصیحت کرتے ہوۓ

ایک امریکی باپ نے نہایت درد بھرے لہجے میں اپنے نو عمر سرکش بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی۔

’’بیٹا! اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی کوشش کرو۔ میں اور تمہاری مما ہمیشہ تو تمہاری رہنمائی کے لئے دنیا میں نہیں بیٹھے رہیں گے۔ ذرا سوچو کہ اگر آج میں اچانک مر جاؤں تو تم کہاں ہو گے ؟‘‘

بیٹے نے موسیقی کی دھن پر تھرکتے ہوئے جواب دیا

’’اگر آپ اچانک مرجائیں تو فکر کرنے کی ضرورت مجھے نہیں آپ کو ہوگی ۔ ذرا سوچیں ،آپ کہاں ہوں گے ؟‘‘


چاند

چاند

ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کو آواز دی ۔

’’بیٹا ! نیچے آجاؤ ! اتنی رات گئے تک چھت پر کیا کر رہے ہو ؟‘‘

’’امی ! چاند دیکھ رہا ہوں ‘‘۔ بیٹے نے جواب دیا ۔

’’بیٹا !بہت دیر ہوگئی ہے ۔تم بھی نیچے آجاؤ اور چاند سے بھی کہو اپنے گھر چلا جائے ‘‘۔


حل

باپ بیٹا

دولت مند باپ نے اپنے کاہل اور نکھٹو بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے کہا ۔

’’تم نہایت ہی کاہل اور سست آدمی ہو، کوئی کام وغیرہ نہیں کرتے ۔ بس ہر وقت پڑے رہتے ہو، فرض کرو تمہاری شادی ہو جائے اور تمہاری بیوی تمہیں گھر سے باہر جانے اور کام کرنے پر مجبور کرے تو تم کیا کرو گے ‘‘؟

’’دوسری بیوی کی تلاش‘‘۔ بیٹے نے بڑے اطمینان سے جواب دیا ۔