• صارفین کی تعداد :
  • 227
  • 2/19/2018 4:43:00 PM
  • تاريخ :

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام: 2 خود کش حملہ آور ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا)، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام: 2 خود کش حملہ آور ہلاک

 سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا)، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان پاکستان کے 2 خود کش حملہ آوروں افغانستان سے کگا پاس کے ذریعے باجوڑ ایجنسی میں داخل ہوئے تھے کہ انہیں گھٹکی کگا کے مقام پر گھیرے میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ دوںوں خودکش حملہ آوروں نے فرار ہونے کی بھی کوشش کی لیکن انہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، اینٹی ٹینک مائنز، میگنیٹگ مائنز، ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈیز، افغان موبائل کمپنی کے مہر لگے مواصلاتی آلات، ڈیٹو نیٹرز اور دیگر دھماکا خیز مواد بر آمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرل دھماکا کیا گیا تھا، جس میں امن کمیٹی کے رکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب کارروائی کی جاتی رہی ہیں جبکہ بارودوی مواد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے علاوہ عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم پاک فوج نے آپریشن کے ذریعے علاقے سے دہشت گردوں کو بے دخل کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ علاقہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے۔

پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکیورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

منبع: ڈان نیوز