جنرل سلیمانی: شہید عماد مغنیہ دشمن کے لئے رعب و وحشت کا باعث تھا
جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا لیکن بعد میں انھوں نے اپنا نام رضوان رکھ لیا اور سرانجام رضوان الہی سے ملحق ہوگئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے شہید عماد مغنیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر شہید سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ "عماد مغنیہ" کا نام دشمن کے لئے رعب و دبدبہ اور وحشت کا باعث جبکہ دوستوں کے لئے شوق و نشاط کا موجب تھا۔
جنرل سلیمانی نے کہا کہ شہید عماد مغنیہ نے پہلے اپنا نام مختار انتخاب کیا لیکن بعد میں انھوں نے اپنا نام رضوان رکھ لیا اور سرانجام رضوان الہی سے ملحق ہوگئے۔
واضح رہے کہ شہید عماد مغنیہ کا شمار حزب اللہ کے بہادر اور جاں بہ کف سپوتوں میں ہوتا تھا اور ان کی بہادری، شجاعت، دلیری اور چند خطرناک آپریشنز میں کامیابی کے بعد انہیں حزب اللہ کی بلند پایہ شخصیات کی حفاظت کرنے والے گارڈز کا کمانڈر بنا دیا گیا۔
شہید عماد مغنیہ کو گیارہ فروری 2009 کو شام کے علاقے کفر سوسہ میں نشانہ بنایا گیا۔
موساد کا ایک اعلیٰ افسر یوسی کوھن جسے دہشتگردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، شہید عماد مغنیہ کو قتل کرنے والی ٹیم کا انچارج تھا۔
منبع: تسنیم نیوز