• صارفین کی تعداد :
  • 2170
  • 2/15/2018 9:44:00 PM
  • تاريخ :

گوگل کروم کا یہ فیچر زندگی آسان بنادے گا

گوگل اپنے مقبول ترین ویب براﺅزر کروم میں آج (جمعرات) سے بلٹ ان ایڈ بلاکر کو ان ایبل کررہا ہے جس کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران متعدد اشتہارات سے نجات مل جائے گی۔

 
گوگل کروم کا یہ فیچر زندگی آسان بنادے گا

گوگل اپنے مقبول ترین ویب براﺅزر کروم میں آج (جمعرات) سے بلٹ ان ایڈ بلاکر کو ان ایبل کررہا ہے جس کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ سرفنگ کے دوران متعدد اشتہارات سے نجات مل جائے گی۔

گوگل اپنے براؤزر کروم میں تمام اشتہارات کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کررہا مگر اب ان کی تعداد بہت کم ہوگی۔

اس ایڈبلاکر سے وہی اشتہارات بچ سکیں گے جو کولیشن فار بیٹر ایڈز کے اصولوں کو اپنایا جاتا ہے، مگر فل پیج ایڈ، آٹو پلے آڈیو اور ویڈیو اشتہارات جبکہ فلیشنگ ایڈ اس فلٹر کی زد میں آئیں گے۔

گوگل کے مطابق کروم ایڈ فلٹر کے نتیجے میں لوگوں کو ذہنی طور پر چڑچڑا کردینے والے اشتہارات بہت کم نظر آئیں گے۔

گوگل نے منصوبہ بنایا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ڈیوائسز میں پوپ اپ اشتہارات، بڑے حجم کے اشتہارات، آٹو پلے ویڈیو اشتہارات اور ویب سائٹ پر ایسے اشتہار جو اسکرولنگ کے ساتھ نیچے ہوں، کو بلاک کیا جائے گا۔

موبائل اشتہارات میں وہ زیادہ جارحانہ سوچ اپنانا چاہتا ہے، جہاں پوپ اپ اشتہارات، کسی ویب سائٹ کے مواد سے پہلے نظر آنے والے اشتہارات، آٹو پلے ویڈیوز، بڑے اشتہارات، اینیمیٹڈ اشتہارات، فل اسکرین اسکرول اشتہارات اور زیادہ گنجان اشتہارات اس ایڈبلاکر کی زد میں آئیں گے۔

گوگل عہدیداران کے مطابق کمپنی تین نکاتی طریقہ کار پر عمل کرے گی تاکہ صارفین کو برے اشتہارات کی پریشانی سے بچایا جاسکے۔

گوگل کے مطابق ویب سائٹس کے مالکان کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور انہیں موقع دیا جائے گا کہ برے اشتہارات پر نظرثانی کرسکیں اور اگر اس کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری رہیں گی تو ایک ماہ کے اندر اس ویب سائٹ کے تمام اشتہارات بلاک کیے جانے لگیں گے۔

یہ ایڈبلاکر کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایڈریس بار میں شو ہوگا (بالکل اسی طرح جیسے پوپ اپ بلاکر آئیکون نظر آتا ہے) جبکہ موبائل میں یہ اسکرین کے نیچے شو ہوکر بتائے گا کہ کس سائٹ پر کتنے اشتہارات بلاک کیے گئے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کے پاس کسی سائٹ پر اشتہارات کو خودکار طور پر بلاک کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

گوگل کے مطابق اس کا مقصد ایڈبلاکر کو ویب اشتہارات کے لیے بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کے مطابق 42 فیصد ویب سائٹس نے بہتر اشتہارات کے اصولوں میں ناکامی کے بعد اسے بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

منبع: ڈان نیوز