ایرانی صدر بھارت کا 3 روزہ دورہ کریں گے
صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' بھارتی وزیراعظم کی باضابطہ دعوت پر جمعرات سے بھارت کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے.
صدارتی آفس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ پرویز اسماعیلی کے مطابق، ڈاکٹر روحانی ایران بھارت تعلقات کی توسیع اور وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال دورہ ایران کے جواب میں کل سے بھارت کا دورہ کریں گے.
ان کے مطابق، ایرانی صدر پہلی بھارتی شہر 'حیدرآباد' پہنچیں گے جہاوں وہ مسلم کمیونٹی کی اعلی شخصیات، ثقافتی اور مذہبی مراکز کے دورے اور حیدرآباد میں موجود ایرانی شہری اور طلبا سے ملاقاتیں کریں گے.
اسماعیلی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ہفتہ کے روز صدر اسلامی جمہوریہ ایران کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا اور اس حوالے سے نئی دہلی میں پرتپاک تقریب استقبالیہ ہوگی.
استقبالیہ تقریب کے بعد ایران اور بھارت کے اعلی سطح وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے اور اس موقع پر متعدد تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے.
ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کی مشترکہ کانفرنس بھی ہوگی جس میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا.
ڈاکٹر روحانی ہفتہ کی سہ پہر اپنا دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے وطن روانہ ہوں گے.
منبع: ارنانیوز