حسن اور صحت کا حصول صرف اچھی خوراک سے ممکن
حسن اور صحت کا آپس میں بہت ہی گہرا اور مضبوط تعلق ہے، اگر آپ ان دونوں کو پانا چاہتے ہیں تو اچھی خوراک کے بغیر ان کا حصول کسی صورت ممکن نہیں۔
حسن اور صحت کا آپس میں بہت ہی گہرا اور مضبوط تعلق ہے، اگر آپ ان دونوں کو پانا چاہتے ہیں تو اچھی خوراک کے بغیر ان کا حصول کسی صورت ممکن نہیں۔
اکثر خواتین نہایت دل کش، حسین اور خوب صورت نظر آنے کے لیے مختلف داؤ پیچ آزماتی ہیں، لیکن وہ اکثر اپنی ان کوششوں میں کام یاب نہیں ہوپاتیں ، اس کی وجہ اچھی غذا نہ لینا ہے۔ جب تک اچھی اور صحت بخش غذا حاصل نہ کی جائے اس وقت تک یہ کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوسکتیں کیوں کہ غذائی مدد کے بغیر حاصل کردہ خوب صورتی محض چند دن کی ہوتی ہے۔
ہماری خواتین مہنگی مہنگی اور غیر ممالک سے درآمد کردہ کریمیں اور لوشن استعمال کرتی ہیں تاکہ وہ کسی نہ کسی طرح خوب صورت نظر آئیں اس کے لیے وہ خاصی کثیر رقوم خرچ کرتی ہیں مگر شاید وہ یہ نہیں جانتیں کہ اس سطح کے نتائج وہ صرف چند دن کی ایک اچھی غذا استعمال کرنے سے بھی حاصل کرسکتی ہیں۔