• صارفین کی تعداد :
  • 2310
  • 2/12/2018 4:54:00 PM
  • تاريخ :

قرآنِ کریم کی نظر میں بہترین خواتین

اگر قرآنِ کریم کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیں بہت ساری ایسی آیات ملیں گی جو اسلام میں خاتون کے مقام اور منزلت کی عکاسی کرتی ہیں۔

قرآنِ کریم کی نظر میں بہترین خواتین

خواتین انسانی معاشرے کا ایک لازمی اور قابلِ احترام کردار ہیں۔ انسان کی تخلیق سے لے کر اب تک یہ کردار بہت سارے نشیب و فراز سے گزرا ہے۔ ادیانِ آسمانی خصوصاً دینِ مبینِ اسلام معاشرے میں عورت کے لیے ایک خاص مقام اور حیثیت کا قائل ہے۔ اگر ہم اسلام سے قبل اور اسلام سے بعد کے جزیرۃُ العرب کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو فرق واضح ہو گا کہ اسلام سے پہلے معاشرے میں عورت کو کس نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، جبکہ اسلام کے بعد خاتون کو کیا مقام اور مرتبہ عطا کیا گیا ہے۔ اگر قرآنِ کریم کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیں بہت ساری ایسی آیات ملیں گی جو اسلام میں خاتون کے مقام اور منزلت کی عکاسی کرتی ہیں۔