• صارفین کی تعداد :
  • 223
  • 2/10/2018 3:44:00 PM
  • تاريخ :

ایران نے شام کے حالیہ واقعات پر صہیونیوں کے دعووں کو مسترد کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں ایرانی ڈرون کی پرواز اور شام کی جانب سے اسرائیلی جنگی طیارے کو مار گرائے جانے میں ایرانی کردار کے حوالے سے صہیونیوں کے دعووں کو سختی سے مسترد کردیا ہے.

 
ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی'

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام کو اپنی سالمیت اور سرزمین کا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے.
انہوں نے صہیونی طیارے کی شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد شام کی جانب سے اسے مار گرائے جانے کے حوالے سے کہا کہ جابر صہیونی حکمران شوشا چھوڑ کر اور من گھڑت دعووں سے خطے کی مسلم اقوام کے خلاف جارحیت اور اپنے جرائم کو نہیں چھپا سکتے.
قاسمی نے شام میں ایرانی ڈرون کی پرواز اور اسرائیلی طیارے کو مار گرانے پر ایرانی کردار کے حوالےسے صہیونیوں کے دعووں کو بے بنیاد قرار دے دیا.

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے مضحکہ خیز دعووں پر بات کرنے کو اہم نہیں سمجھتے. شام میں ایران کی موجودگی کا مقصد میزبان ملک کو مشاورت دینا ہے جسے شامی حکومت کی باضابطہ اجازت حاصل ہے.