• صارفین کی تعداد :
  • 217
  • 2/10/2018 3:44:00 PM
  • تاريخ :

ایران کی سائنسی ترقی کی رفتار دنیا کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہے: ولایتی

اسلامی بیداری کی بین الاقوامی کانگریس کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی بدولت آج ایرانیوں کی سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی رفتار دنیا کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہے

ایران کی سائنسی ترقی کی رفتار دنیا کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ ہے: ولایتی

 ان خیالات کا اظہار 'علی اکبر ولایتی' جو ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر برائے عالمی امور بھی ہیں، نے ہفتہ کے روز تہران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی دانشوروں کی عالمی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران کی ترقی دنیا کی تیز ترین ترقہ یافتہ ممالک میں شامل ہے جبکہ دنیا کے مقابلے میں ایرانیوں کی ترقی کی رفتار 11 گنا زیادہ ہے.
ولایتی نے مزید کہا کہ دنیا کے معتبر سروے ادارے اور اعداد و شمار کے مطابق سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کی سطح زیادہ ہے. اندرو اور بیرون ملک ایران کو اہم ملک اور کلیدی ریاست کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح سے مظلوم ایرانی عوام کو پہنچا ملی، معاشرے میں ان کا مقام بڑھ گیا جبکہ انقلاب سے پہلے آمرانہ دور میں عوام کو اپنی رائے کا اظہار کا کوئی حق نہیں تھا بلکہ پورے معاشرے میں غلاظت اور افراتفری کی صورتحال برقرار تھی.
علی اکبر ولایتی نے مزید کہا کہ انقلاب سے سامراجی قوتوں کے خلاف مزاحمت اور مقابلے کے نظریے کو تقریب ملی، اگر آج قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات، مزاحمت، بہادری نہ ہوتی، اسلامی جوانوں کی غیرت بالخصوص لبنان، فلسطین، شام اور عراق میں جوانوں کی مزاحإت نہ ہوتی تو آج دمشق، بیروت اور بغداد صہیونیوں کی حمایت یافتہ عناصر کے ہاتھ میں ہوتے.
خطے میں داعش کی تباہی کے بعد امریکہ اور صہیونی سازشوں کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یمن کے مظلوم عوام پر سعودی جارحیت پر روشنی ڈالی.

ولایتی نے مزید کہا کہ مظلوم یمنی عوام فضائی بمباری، جارحیت کے حق میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کی حمایت اور مشکل ترین حالات کے باوجود سیاسی اور میدانی لحاظ سے از عظیم معرکے کے فاتح ہیں.

انہوں نے اس بات پر انتباہ کیا کہ موجودہ حالات میں امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور مزاحمتی فرنٹ کے دمشنوں کی ایک ہی سازش ہے اور وہ مسلمانوں کے درمیان تفرقے، اختلافات اور غلط فہمیوں کو ہوا دینا ہے.

ولایتی نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے دشمن مسلمانوں کو خلفشار کا شکار کرکے مزاحمتی فرنٹ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کا خیال رکھتا ہے.