امام خامنہ ای نے امام خمینی کے خلاء کو پر کیا ہے، سید علی خمینی
اسلامی انقلاب کے ذریعہ ملک سے مغربی اور مشرقی اجارہ داری کو ختم کردیا۔ آج ہماری قسمت کا فیصلہ مشرق اور مغرب کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رہ)کے پوتے حجةالاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے عشرہ فجر کے آغاز اور حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی سالگرہ کے موقع پر امام خمینی کے حرم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب زندہ ہے اور انقلاب اپنے انہی اصولوں پر آگے کی سمت گامزن ہے۔
ایرانی قوم بھی انقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں پر استوار رہتے ہوئے ترقی اور پیشرفت کی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم مستقل ہیں اور اپنی قسمت اور تقدیر کا فیصلہ آج ہمارے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ ملک سے مغربی اور مشرقی اجارہ داری کو ختم کردیا۔ آج ہماری قسمت کا فیصلہ مشرق اور مغرب کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
سید علی خمینی نے کہا کہ آج انقلاب اسلامی کی قیادت اور سرپرستی ایک ایسے شریف النفس، ممن، تجربہ کار اور ماہر انسان کے ہاتھ میں ہے جس کے وجود پر ہمیں افتخار ہے۔
انہوں نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کو اپنا نمونہ عمل بنا کر عوام کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں اور عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں ملک کے تمام وسائل سے بھرپور استفادہ کریں۔
منبع: تسنیم نیوز