ایران بھر میں "عشرہ فجر" کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی اور "عشرہ فجر" کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی اور عشرہ فجر کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر ایک عظیم جلسے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں حجۃ الاسلام سیدعلی خمینی خطاب کریں گے۔
ائیرپورٹ سے بہشت زہرا قبرستان کے راستے پر پھول نچھاور کئے گئے ہیں۔
ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام شریک ہیں۔
شمسی سال کے گیارویں مہینے کی 12 تاریخ کی تقریبات کو کوریج دینے کے لئے سینکڑوں نامہ نگار اور کیمرہ مین ان تقریبات میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) 39 سال قبل آج ہی کے دن پندرہ سال جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لائے تھے جہاں لاکھوں ایرانی وں نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا تھا۔
ایران میں امام خمینی کی اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہو گیا۔
منبع: تسنیم نیوز