• صارفین کی تعداد :
  • 168
  • 1/31/2018 4:51:00 PM
  • تاريخ :

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور / اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور /  اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، پشاور،بنوں، شمالی وزیرستان، ایبٹ آباد، بڈ گرام،  فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان، مرید کے، راولپنڈی، مری، مانسہرہ، شانگلہ، سوات، مینگورہ، اٹک، چنیوٹ، میانوالی، منڈی بہاالدین، لالہ موسی، گلگت و گردونواح، پنڈ دادن خان، ہٹیاں بالا، نتھیاگلی سمیت دیگرشہرشامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178 کلومیٹرتھی جبکہ شدت 6.1 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈز تک جاری رہے۔

زلزلہ سے حب میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر کے مطابق پشاور کے ایک اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے۔ زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں۔

زلزلہ کے جھٹکے بہت تھوڑی دیر کے لیے محسوس کیے گئے تاہم ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے شروع ہوتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ جب زلزلہ آیا تو سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت جاری تھی۔ کمرہ عدالت میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں، یہ کچھ دیر کے آفٹر شاکس  ہیں ، ختم ہو جائیں گے۔

دوسری جانب بھارت کے شہردہلی، راجھستان، چندی گڑھ، ہریانہ جبکہ افغانستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔