• صارفین کی تعداد :
  • 184
  • 1/30/2018 8:16:00 PM
  • تاريخ :

آیت اللہ عیسی قاسم

بحرین حکومت اپنے مخالفین کے خلاف تمام ہتھکنڈے استعال کر رہی ہے۔ہیومن رائٹس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی حکومت اپنے ملک کے کسی بھی شہری کی بنیادی شہریت ختم نہیں کرسکتی اور یہ کام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

آیت اللہ عیسی قاسم
 
العالم نیوز کے مطابق بحرین کی سپریم کورٹ نے ملک کے شیعہ مسلمانوں کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو دی جانی والی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ تجدید نظر عدالت نے آیت اللہ عیسی قاسم کو ایک سال نظربندی اور بنیادی شہریت کے خاتمے کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔ یاد رہے آیت اللہ عیسی قاسم 23 مئی 2017 کو عوام کے پر امن احتجاج کے بعد اپنے گھر میں نظر بند کر دیئے گئے تھے۔ اس دن بحرین کےعوام نے حکومت مظالم کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور اس بہانے سے حکومتی اداروں نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔ آیت اللہ ابھی تک اپنے گھر میں محاصرے میں ہیں اور حکومت اپنے مخالفین کے خلاف ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔