• صارفین کی تعداد :
  • 1270
  • 1/28/2018 2:02:00 PM
  • تاريخ :

دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری

دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری نے ہر طرف تہلکہ مچادیا، کمپوٹر ہیکنگ میں 55 ارب روپے سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی، بینکنگ سسٹم سے آزاد آن لائن کرنسی میں بٹ کوائن سمیت بہت سی ڈیجیٹل کرنسیز اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئیں،


ان کرنسیز کے ذریعے بہت سے لوگ کروڑ پتی بنے تو وہیں بٹ کوائن کی قدر میں کمی کے باعث لوگوں کا دیوالیہ بھی نکل گیا۔

جاپان میں کرپٹو کرنسیز کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی گئی اور ہیکرز نے ایکسچینج میں نم کوائن نامی 50 کروڑ ڈالر مالیت کی کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔

نم کوائن کی لین دین کرنیوالی ایجنسی کوائن چیک کی انتظامیہ کے مطابق ہیک کی گئی کرنسی انٹرنیٹ اسٹوریج کے ایک طریقے ’ہاٹ والٹ‘ میں موجود تھی۔

واقعے کے بعد بٹ کوائن کے سوا ہر قسم کی کرپٹو کرنسی سے رقم نکلوانے پر عارضی پابندی عائد کردی گئی جب کہ نم کوائن کی تجارت بھی روک دی گئی ہے۔
منبع: سچ ٹی وی