• صارفین کی تعداد :
  • 1775
  • 1/24/2018 5:02:00 PM
  • تاريخ :

سورج مُکھی کیا ہے

سورج مکھی(Sun Flower) زرد رنگ کا پھول ہے، چونکہ یہ دن کے اوقات میں سورج کے ساتھ اپنی سمت بدلتا رہتا ہے تاکہ اپنا رخ سورج کی سمت ہی رکھ سکے، اس لیے اسے سورج مکھی کا نام دیا گیا ہے۔

سورج مُکھی کیا ہے


سورج مکھی(Sun Flower) زرد رنگ کا پھول ہے، چونکہ یہ دن کے اوقات میں سورج کے ساتھ اپنی سمت بدلتا رہتا ہے تاکہ اپنا رخ سورج کی سمت ہی رکھ سکے، اس لیے اسے سورج مکھی کا نام دیا گیا ہے۔

سورج مکھی کا خوبصورت پھول لمبے ٹہنی دار پودے پر کھلتا ہے۔ سورج مکھی کے عام پودے کی لمبائی ایک سے تین میٹر کے درمیان ہوتی ہے اور اس پر ایک یا ایک سے زیادپ پھول کھلتے ہیں۔ سورج مکھی کے پھول کا قطر تیس سینٹی میٹر تک ہوتا ہے اور یہ ایک ہزار سے زائد بیج تیار کرتا ہے۔ اس کے بیجوں سے صحت اور غذائیت سے بھرپور ہلکی پھلکی غذا تیار کی جاتی ہے۔ سورج مکھی کے پھول کا درمیانی حصہ کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سورج ڈوبنے پر سورج مکھی اپنا رخ مشرق کی طرف کرلیتا ہے۔ سورج مکھی کے بیچ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اس سے اعلیٰ کوالٹی کا نباتاتی تیل تیار کیا جاتا ہے جس سے مارجرین اور خوردنی تیل تیار کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کی بعض اقسام کے بیج لمبے ہوتےہیں جنہیں بھون کر کھایا جاتا ہے۔ ان بیجوں کو اناج کی دوسری اقسام کے ساتھ ملا کر پرندوں کی خوراک بھی تیار کی جاتی ہے۔

 
منبع: اردو