• صارفین کی تعداد :
  • 1297
  • 1/22/2018 6:19:00 PM
  • تاريخ :

اسلامی طرز زندگی خوشبخت زندگی کیلئے نمونہ ہے

آج دشمن مسلمان خاندانوں اور جوان جوڑوں کو گمراہ کرنے کے درپے ہے وہ چاہتا ہے کہ انہیں اسلامی طرز زندگی سے دور کردے۔

اسلامی طرز زندگی خوشبخت زندگی کیلئے نمونہ ہے

 آج دشمن مسلمان خاندانوں اور جوان جوڑوں کو گمراہ کرنے کے درپے ہے وہ چاہتا ہے کہ انہیں اسلامی طرز زندگی سے دور کردے۔

اس کیلئے دشمن میڈیا، ڈش اور انٹرنیٹ سے استفادہ کررہا ہے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح خطرے کی گھنٹی ہے جس سے اسلامی طرز زندگی کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

اسلامی طرز زندگی اور آئمہ معصومین(ع) کی سیرت جوان میاں بیوی کیلئے نمونہ ہے۔

پیغمبر اسلام(ص) اپنی بیویوں سے بہت مہربانی سے پیش آتے تھے وہ ان کے درمیان عدل و مساوات قائم کرتے اور کسی بیوی کو دوسری پر ترجیح نہیں دیتے تھے۔

پیغمبر اسلام(ص) کبھی کسی سے بداخلاقی سے نہیں پیش آتے تھے اور خصوصیت کے ساتھ حضور اکرم(ص) خواتین سے انتہائی مہربانی سے پیش آتے تھے۔

پیغمبر اسلام(ص) فرماتے تھے کہ تمام انسانوں میں نیکیاں اور برائیاں پائی جاتی ہیں پس لوگوں کو صرف کسی برائیوں کو نہیں دیکھنا چاہئے۔

منبع: شفقنا