• صارفین کی تعداد :
  • 2001
  • 1/19/2018 7:56:00 PM
  • تاريخ :

آلو کے حیران کن فوائد

آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بچے بڑے سب ہی نہایت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ کھانوں میں لذت فراہم کرنے والی بہترین اورصحت بخش غذا ہے .شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جسے آلو کےفرائیز پسند نہ ہوں، یا پھر مختلف کھانوں میں آلو شامل کرنے پر اعتراض ہو . آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لذیذ لگتے ہیں اور اسے کھانے کے بہانے تلاش کئے جاتے ہیں۔


آلو کے حیران کن فوائد
آلو ایک ایسی سبزی ہے جسے بچے بڑے سب ہی نہایت ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔

یہ کھانوں میں لذت فراہم کرنے والی بہترین اورصحت بخش غذا ہے .شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جسے آلو کےفرائیز پسند نہ ہوں، یا پھر مختلف کھانوں میں آلو شامل کرنے پر اعتراض ہو . آلو تل کے کھائے جائیں، انہیں ابالا جائے یا پھر کسی اور انداز میں پکائے جائیں یہ سب کو ہی لذیذ لگتے ہیں اور اسے کھانے کے بہانے تلاش کئے جاتے ہیں۔
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ زیادہ آلو کھانے سے وزن بڑھتا ہے لیکن کیا آپ کو اس مزیدار سبزی کے فوائد بھی معلوم ہیں . ھم بتاتے ہیں آپ کو اس لذیذ سبزی کے ڈیڑھ سارےفوائد۔

آلو کے فوائد:

۱: آلو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
۲: آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے جبکہ ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا ہے کہ الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔
۳: آلو میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، اگر اسے صحیح انداز اور صحیح مقدار میں کھایا جائے تو ڈائیریا سے بھی جلد نجات مل سکتی ہے۔

۴: اس کےعلاوہ ـٹریپٹوفین آلو میں کافی مقدار میں موجود پایا جاتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے۔

۵: آلو میں موجود پوٹاشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے۔
۶: آلو میں کیلشیم کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔
۷: آلو کو بیوٹی پراڈکٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے .اس میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے۔
۸: آلو کا استعمال خشک جلد کو بہتر بنانےاور چہرے کی جھریاں ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

کسی بھی چیز کی زیادتی ہو وہ نقصان ہی پہنچاتی ہے، آپ آلو ضرور کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ ، تو آپ آلو کا استعمال کریں، لیکن ہمیشہ چٹ پٹے یا فرائیز کی شکل میںنہیں بلکہ بیک کر کے یا ابال کر اسے سلاد کا حصہ بنائیں تاکہ غذائیت بھی برقرار رہیں اور ذائقہ بھی۔