بچوں کو آلودگی سے بچانے والی پش کار تیار
کرسی میں بیٹھے بچے کے چاروں جانب صاف ستھری اور نفیس ہوا کا بلبلہ بنادیتی ہے۔ اس طرح بچہ نہ تو شور سن پاتا ہے اور نہ ہی گردو غبار اسکے پھیپھڑوں میں جاسکتا ہے۔
لندن... بچوں سے محبت والدین سے کیا کیا کراتی ہے اسکے نمونے ہم اکثر دیکھتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک برطانوی باپ نے اپنے بچے کی محبت میں پہلی بار ایک ایسی پش کار تیار کی جس میں بیٹھا بچہ سڑکوں پر اڑنے والی گردو غبار کے ساتھ صوتی آلودگی سے بھی محفوظ رہتا ہے جب انہوں نے اپنی بنائی ہوئی کرسی کو مفید اور کارگر دیکھا تو اسے کاروباری بنیاد پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کرسی فضا میں موجود زہریلی گیس کی ہلاکت آفرینی میں 80فیصد کمی کرتی ہے اور کرسی میں بیٹھے بچے کے چاروں جانب صاف ستھری اور نفیس ہوا کا بلبلہ بنادیتی ہے۔ اس طرح بچہ نہ تو شور سن پاتا ہے اور نہ ہی گردو غبار اسکے پھیپھڑوں میں جاسکتا ہے۔ یوسی رومانو نامی شخص کا کہناہے کہ اس نے اپنی پہلی بچی کی پیدائش کے بعد ہی اس قسم کی کرسی بنانے کا فیصلہ کیا اور اسے عملی شکل دیدی۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ جسے وہ غبارہ کہہ رہے ہیںوہ بنیادی طور پر ایک ایئر فلٹر ہے۔https://www.urdunews.com