• صارفین کی تعداد :
  • 2264
  • 11/4/2017
  • تاريخ :

ہائی سینس نے 100 انچ لیزر ٹی وی لانچ کر دیا

ٹی وی میں 110 واٹ ، 2.1 اسپیکر سسٹم اور وائر لیس سب ووفر دیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ڈیوائس میں بلٹ ان ٹی وی ٹیونر اور اسمارٹ ٹی وی انٹرفیس بھی دیا گیا ہے

ہائی سینس نے 100 انچ لیزر ٹی وی لانچ کر دیا

ہائی سینس کمپنی نے 100 انچ ڈسپلے کا حامل 4 کے لیزر ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔ ٹی وی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ اس میں ایچ ڈی آر سپورٹ دی گئی ہے۔ 8 ملین پکسل کاحامل اس ٹی وی میں پروپرائٹری لیزر لائٹ سورس استعمال کی گئی ہے جو 20000 گھنٹے روشنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹی وی میں 110 واٹ ، 2.1 اسپیکر سسٹم اور وائر لیس سب ووفر دیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ڈیوائس میں بلٹ ان ٹی وی ٹیونر اور اسمارٹ ٹی وی انٹرفیس بھی دیا گیا ہے جسکی مدد سے یوٹیوب ، ایمازون وییوز ، نیٹ فلیکس اور پنڈورا جیسی ایپلیکیشنز کو استعمال کیا جا سکے گا۔ ٹی وی کی شپنگ 24 نومبر سے شروع ہو گی اور اسکی قیمت 9999 ڈالر ہے۔
https://www.urdunews.com