• صارفین کی تعداد :
  • 1998
  • 11/3/2017
  • تاريخ :

خلا نورد چاند سے پانی اور آکسیجن حاصل کرسکیں گے

چاند کی چٹانوں سے پانی اور آکسیجن نکالنے کیلئے زمین سے صرف ہائیڈروجن لیکر آنا پڑیگا کیونکہ پانی بنانے کیلئے یہ بنیادی چیز ہے۔ واضح ہو کہ ہائیڈروجن کا وزن آکسیجن سے کہیں کم ہوتا ہے۔

خلا نورد چاند سے پانی اور آکسیجن حاصل کرسکیں گے

کیپ کینورل.... خلا نوردی اور خلائی تحقیق کا شعبہ آئے دن جس تیزی سے ترقی کررہا ہے اور انسان چاند پر قدم رکھنے کے بعد مریخ اور دوسرے ستاروں تک تگ و دو کرنا چاہتا ہے اس کوشش میں سب سے بڑی رکاوٹ ان دور افتادہ سیاروں ستاروں پر پانی اور آکسیجن کا حصول ہے۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے کے ذرائع کا کہناہے کہ انہی مسائل پر قابو پانے کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ایسی مشین تیار کی گئی ہے جس کی مدد سے خلا نورد چاند کی چٹانوں سے پانی اور آکسیجن کشید کرسکیں گے اور انہیں زمین سے پانی لیکر ہزاروں لاکھوں میل دور جانے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی اور اس طرح انکے خلائی جہازوں کو وزن بھی کم اٹھاناپڑیگا۔ جو جہازوں کی رفتار اور کارکردگی زیادہ بہتر بنانے کا سبب بنے گا۔ چاند کی چٹانوں سے پانی اور آکسیجن نکالنے کیلئے زمین سے صرف ہائیڈروجن لیکر آنا پڑیگا کیونکہ پانی بنانے کیلئے یہ بنیادی چیز ہے۔ واضح ہو کہ ہائیڈروجن کا وزن آکسیجن سے کہیں کم ہوتا ہے۔

source: www.urdunews.com