• صارفین کی تعداد :
  • 11462
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (انیسواں حصّہ)

انقلاب اسلامی ایران کے بعد پہلی نماز جمعہ

۳۹۔ شرح حدیث رأس الجالوت 
حدیث رأس الجالوت ( حضرت امام رضا ؑ کے مختلف ادیان ومذاہب کے رہنماؤ ں بالخصوص یہودی عالم دین رأس الجالوت کے ساته مناظرے ) پر امام خمینیؒ کی شرح ، یہ کتاب ١٣٤٨ ه ق (١٩٢٩ء ) میں لکهی گئی ہے . ١٣٥٣ه ق ( ١٩٣٤ ء ) میں شائع شدہ آئینہ دانشوران کے مصنف نے اپنی کتاب میں امام ؒ کی اس کتاب کا ذکر کیا ہے . 
۴۰۔ حاشیہ بر شرح حدیث رأس الجالوت 
مندرجہ بالا حدیث پر امام ؒ کی مذکروہ علیحدہ شرح کے علاوہ آپؒ ؒ نے حدیث رأس الجالوت پر گیارہویں صدی کی عرفانی شخصیت مرحوم قاضی سعید قمی کی شرح پر ایک ضمیمہ لکها ہے جس کا تذکرہ آئینہ دانشوران کے مصنف کے علاوہ نامور عالم دین مرحوم شیخ آغا بزرگ تہرانی نے بهی کتاب الذریعہ میں کیا ہے ۔ 
۴۱۔ رسالہ لقا ء اللّٰہ 
یہ فارسی میں عرفانی مسائل پر ہے جو ضمیمے کے طور پر آیت اللہ حاج میرزا جواد آملی تبریزی ؒ کی کتاب رسالہ لقاء اللہ کے آخر میں فیض کاشانی ؒ اشاعتی ادارہ ، تہران نے شائع کیا ہے ۔ 
اس کی چوتهی شاعت ١٣٧٠ ه ش ( ١٩٩١ئ) میں شائع ہوگئی ہے ۔
۴۲۔ رسالۃ فی التعادل والتراجیح
مصنف بزرگوار امام خمینی ؒکے ہاتهوں اس کتاب کی تاریخ تصنیف ١٣٧٠ ه ق ( ١٩٥١ ء) ہے تعادل و تراجیح علم اصول فقہ کی آخری مباحث میں شامل ہیں جن میں دلائل کے ٹکراؤ کی صورت میں انتخاب دلیل کے معیاروں پر بحث کی جاتی ہے ۔ 
یہ کتاب بهی ١٣٨٥ ه ق ( ١٩٦٥ء ) میں الرسائل نامی مجموعے کے ضمن میں قم سے شائع ہوا ہے ۔ ( جاری ہے )