• صارفین کی تعداد :
  • 10564
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اور تصانیف (حصّہ دوّم)

انقلاب اسلامي ايران

٢. اربعین حدیث یا شرح چہل حدیث:
اس کتاب کی تالیف چالیس حدیثیں یاد کرنے کے اہتمام کی روایت کی بنیاد پر ہے جس کا ذکر احادیث میں ہوا ہے اور اسی وجہ سے اس طرح کی بہت سی کتابیں علمائے دین نے تحریر کی ہیں۔ آپ نے اسلامی علوم کی تعلیم کے ساته ساته مدرسہ فیضیہ میں تدریس اور اخلاقی واعتقادی احادیث کی توضیح وتشریح بهی کی اور پهر ان کو شرح چہل حدیث کے نام سے ( ١٣٥٨ ه؁ق ) کتابی صورت میں تحریر فرمایا۔
    بحث کا موضوع، اخلاق اور عرفانی مضامین ہیں۔ آپ دوسرے علوم سے بهی غافل نہیں رہے اور آپ نے احادیث کی تشریح میں اپنے مقصود کی توضیح کیلئے دوسرے علوم جیسے لغت، تفسیر، فلسفہ، کلام اور فقہ سے بهی مدد لی ہے۔
    اس کتاب میں آپ کی روش حدیث کو انتخاب کر کے نقل کرنا ہے۔ آپ عربی زبان میں حدیث نقل کرنے کے بعد اس کا تحت اللفظی ترجمہ کرتے ہیں اور بعض مشکل الفاظ اور لسانی قواعد کے نکات کی توضیح کے بعد مختلف اقوال کو بعض جگہ نقل کرتے ہیں اور پهر حدیث کی مفصل توضیح فرماتے ہیں۔ ( جاری ہے )