• صارفین کی تعداد :
  • 18833
  • 7/26/2016
  • تاريخ :

کھيرے کے  اہم فوائد

کھیرے کے  اہم فوائد

کھيرے کا شمار بھي غذائيت سے بھر پور سبزيوں ميں ہوتا ہے اور عام طور پر اس کا استعمال کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کيا جاتا ہے تاہم قدرت نے اس ميں بھي ہميں بے شمار غذائي اجزا سے نوازا ہے جو جسم کو مختلف اندروني اور بيروني بيماريوں سے بچاتے ہيں۔

 قدرت نے ہميں بے شمار غذائيت سے بھرپور پھلوں، سبزيوں اور ديگر نعمتوں سے نوازا ہے جن کا استعمال اگر ہم اپني روزمرہ زندگي ميں شروع کر ديں تو يقيناً ہم بے شمار بيماريوں سے نہ صرف بچ سکتے ہيں بلکہ ايک صحت مند زندگي بھي گزار سکتے ہيں۔ کھيرے کا شمار بھي غذائيت سے بھر پور ايک سبزي ميں ہوتا ہے اور عام طور پر اس کا استعمال کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کيا جاتا ہے تاہم قدرت نے اس ميں بھي ہميں بے شمار غذائي اجزا سے نوازا ہے جو جسم کو مختلف اندروني اور بيروني بيماريوں سے بچاتے ہيں۔  کھيرا کھانے کے 6 اہم فوائد مندرجہ ذيل ہيں۔

 

جسم ميں پاني کي مقدار کو پورا کرنے کے ليے

کھيرے ميں 95 فيصد پاني ہوتا ہے جس کي وجہ سے ہمارے جسم ميں پاني کي مقدار کو کم نہيں ہونے ديتا اور اس کا روزمرہ استعمال ہمارے جسم ميں نہ صرف پاني کي ضروريات کو پورا کرتا ہے بلکہ اس کے علاوہ جسم کے ليے ديگر ضروري ديگر وٹامن بھي فراہم کرتا ہے۔


جلد کي بيماريوں کےليے

بہت سے افراد اپني چہرے کے حوالے سے بہت حساس ہوتے ہيں اور خاص طور پر خواتين وہ تو اس کي نگہداشت ميں کوئي کثر نہيں چھوڑتيں تو کھيرا کھائيں اس سے نہ صرف آپ کي جلد کي خوبصورتي برقرار رہے گي بلکہ يہ آنکھوں کي سوجن اوراس کے گرد بننے والے سياہ حلقوں کو بھي ختم کرتا ہے اگر کھيرے کو آپ تھوڑي دير  اپني آنکھوں پر رکھ ليں تو اس سے سوجن کے ساتھ آنکھوں پر بننے والے سياہ حلقے بھي ختم ہو جائيں گے۔

 

سرطان سے بچاو کے ليے
طبي ماہرين کے مطابق کھيرے ميں موجود تين اقسام کے اجزا انتہائي اہم ہوتے ہيں اور تحقيق سے يہ بات سامنے ا?ئي ہے کہ ان تينوں اجزا کي وجہ سے سرطان کي بہت سي اقسام کا خطرہ کافي حد تم کم ہوجاتا ہے۔

 

منہ کي بدبو اور جراثيم ختم کرتا ہے

اگر آپ کھيرے کا ايک گول ٹکڑا اپنے ہونٹوں يا منہ پر رکھ کر 30 سيکنڈ تک زبان سے مسليں تو اس سے نہ صرف  منہ ميں موجود بہت سے اقسام کے جراثيم کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ يہ  منہ سے آنے والي بدبو کو بھي ختم کرديتا ہے۔

 

وزن ميں کمي کے ليے
دبلا يا سلم نظر آنا ہر خواتين کا خواب ہے اور اس کے ليے خواتين طرح طرح کے جتن کرنے ميں مصروف نظر  آتي ہيں ليکن کھيرے ميں  اس مسئلے کا بھي حل موجود ہے لہذا ايسے تمام افراد جو وزن ميں کمي چاہتے ہيں انہيں چاہيے کہ وہ کھيرے کا استعمال کريں جب کہ کھيرے کا استعمال قبض کي بيماري سے چھٹکارے ميں بھي مددگار ثابت ہوتا ہے۔


ذيابيطس اورکوليسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے
کھيرے کا رس  لبلبے کو انسولين بنانے ميں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ذيابيطس کے مريضوں کے ليے انتہائي اہم ہے اسي وجہ سے ذيابيطس کے مريضوں کو کھيرے کا استعمال ضرور کرنا چاہيے جب کہ تحقيق کے مطابق کوليسٹرول کو کم کرنے ميں بھي کھيرا اہم کردار ادا کرتا ہے۔