• صارفین کی تعداد :
  • 2430
  • 5/28/2016
  • تاريخ :

بشارت ظہور حضرت مہدي (عج)

المهدي -عج- 

صدر اسلام ميں ” عقيدہ مہدويت“ کے مسلم اوررائج العقيدة ہونے کي وجہ سے سني روايات بھي حضرت مہدي (عج) کے ظہور پر گواہ ہيں جو کہ کتب حديثي ، رجالي ، تاريخي وغيرہ ميں نقل ہوئي ہے ، قارئين کي آگہي کے لئے چند نمونے پيش کرتے ہيں ۔ظہور حضرت مہدي (عج) کے بارے ميں حديثيں: 1:” احمد بن حنبل ، حدثنا عبدالله، حدثني ابي ، حدثنا عبدالرزاق، ثنا جعفر عن المعلي۔ بن زياد، ثنا العلاءبن بشير، عن ابي الصديق النااجي ، عن ابي سعيد الخدري رض قال: قال رسول الله: ابشرکم باالمهدي يبعث الله في امتي علي اختلاف من الناس وزلازل ، فيملاالارض قسطا وعدلاً کما ملئت ظلماً وجوراً يرض عنه ساکن السماء وساکن الارض “ امام احمد بن حنبل کہتے ہيں ، ہم سے عبداللہ نے حديث بيان کي ، ان سے ان کے والد نے حديث بيان کي ، ان سے عبدالرزاق نے حديث بيان کي ان سے جعفر نے ، ان سے معلي بن زياد نے ان سے علاءبن بشير نے حديث بيان کي انہوں نے ابي صديق ناجي سے ، انہوں نے ابي سعيد خدري سے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ نے فرمايا: ميں تمہيں مہدي (عج) کي بشارت ديتا ہوں کہ وہ ميري امت ميں اس وقت مبعوث ہوں گے جب لوگوں ميں اختلاف پھوٹ پڑے گا اور گمراہي عام ہوجائے گي ، پس وہ زمين کو عدل وانصاف سے اسي طرح بھر ديں گے جس طرح وہ ظلم وجور سے بھر چکي ہو گي ، زمين وآسمان کے رہنے والے ان سے راضي ہوں گے ( مسند احمد بن حنبل، ج، ص ، باب اشراط الساعہ؛ عقد الدرر، باب، ص ) 2:ابي داوود ، ذکر عبدالرز اق ، اخبرنا معمر بن ابي هارون العبدي ، عن معاوية بن قرة، عبن ابي الصديق الناجي ، عن ابي سعيد الخدري قال: ذکر رسو الله: بلايا تصيب هذه الامة لايجد ملجاءاً يلجاءاليه من الظلم ، فبعث الله رجلاً من عترتي هل بيتي فيملاءالارض قسطاً وعدلاً کما ملئت جوراً وظلماً يرضي عنه ساکن السماءوالارض ” ابي سعيد خدري نے کہا: رسول خدا نے فرمايا: ميري امت پر ايسي مصيبتيں پڑيں گي کہ انہيں ظلم سے نجات حاصل کرنے کے لئے کوئي جائے پناہ حاصل نہيں ہوگي  اس وقت اللہ تعالي ميرے اہل بيت عترت مين سے ايک شخص کو مبعوث کرے گا جو زمين کو اسي طرح عدل وانصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم وجور سے بھر چکي ہوگي ، زمين وآسمان کے رہنے والے ان سے راضي ہو گے( جاري ہے )