• صارفین کی تعداد :
  • 5580
  • 6/22/2015
  • تاريخ :

قرآن اور ماہ رمضان ( حصّہ دوّم )

قرآن حکیم

 

 انہیں دنیا کی نعمتوں میں سے ایک ماہ مبارک اور اس کے روزے ہیں کہ اگر حکم پرور دگار پر لبیک کہتے هوئے روزہ رکھا ، بھوک و پیاس کو تحمل کیا تو جب جنّت میں داخل هو گے تو آواز قدرت آئے گی۔

(کلوا و اشربوا ھنیئا بما أسلفتم فی الأیّام الخالیة ))

ترجمہ: اب آرام سے کھا‎و پیو کہ تم نے گذشتہ دنوں میں ان نعمتوں کا انتظام کیا هے .

  ماہ مبارک کے روز و شب انسان کے لئے نعمت پروردگار ہیں جن کا ہر وقت شکر ادا کرتے رہنا چاہئے . لیکن سوال یہ پیدا پوتا هے کہ ان بابرکت اوقات اور اس زندگی کی نعمت کا کیسے شکریہ ادا کیا جائے ۔

 امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:

((من قال أربع مرّات اذا أصبح ، ألحمد للہ ربّ العالمین فقد أدّٰی شکر یومہ و من قالھا اذا أمسٰی فقد أدّٰی شکر لیلتہ))

جس شخص نے صبح اٹھتے وقت چار بار کہا : ((الحمد للہ ربّ العالمین ))اس نے اس دن کا شکر ادا کر دیا اور جس نے شام کو کہا اس نے اس رات کا شکر ادا کر دیا .

  کتنا آسان طریقہ بتا دیا امام علیہ السلام نے اور پھر اس مہینہ میں تو ہر عمل دس برابر فضیلت رکھتا هے ایک آیت کا ثواب دس کے برابر ، ایک نیکی کا ثواب دس برابر،امام رضاعلیہ السلام فرماتے ہیں :

)) من قرء فی شھر رمضان آیة من کتاب اللہ کان کمن ختم القرآن فی غیرہ من الشّھور ))

 جو شخص ماہ مبارک میں قرآن کی ایک آیت پڑھے تو اس کااجر اتنا ہی هے جتنا دوسرے مہینوں میں پورا قرآن پڑھنے کا هے .

 کسی شخص نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا :

 ((یا رسول اللہ ! ثواب رجب أبلغ أم ثواب شھر رمضان ؟ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : لیس علی ثواب رمضان قیاس))

یا رسول اللہ! رجب کا ثواب زیادہ هے یا ماہ رمضان کا؟ تو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ماہ رمضان کے ثواب پر قیاس نہیں کیا جا سکتا.گویا خدا وند متعال بہانہ طلب کر رہا هے کہ کسی طرح میرا بندہ میرے سامنے آ کر جھکے تو سہی . کسی طرح آ کر مجھ سے راز و نیاز کرے تو سہی تا کہ میں اس کو بخشش دوں .

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ مبارک کی فضیلت بیان فرماتے ہیں :

 ((انّ شھر رمضان ، شھر عظیم یضاعف اللہ فیہ الحسنات و یمحو فیہ السیئات و یرفع فیہ الدرجات .))

ماہ مبارک عظیم مہینہ هے جس میں خداوند متعال نیکیوں کو دو برابر کر دیتا هے. گناهوں کو مٹا دیتا اور درجات کو بلند کرتا هے.( جاری ہے )


متعلقہ تحریریں:

قرآن ايک کامل منشور حيات

سائنس کي بہتر سمجھ کے ليۓ قرآني رہنمائي ضروري ہے