قرآن اور ماہ رمضان
یا أیّھا الّذین آمنوا کتب علیکم الصّیام کما کتب علی الّذین من قبلکم لعلّکم تتّقون .
ترجمہ:اے صاحبان ایمان تمہارے اوپر روزے اسی طرح لکھ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوں پر لکھے گئے تھے شاید تم اس طرح متّقی بن جاو.
رمضان کا مہینہ ایک مبارک اور باعظمت مہینہ هے یہ وہ مہینہ هے جس میں مسلسل رحمت پروردگار نازل هوتی رہتی هے اس مہینہ میں پروردگار نے اپنے بندوں کو یہ وعدہ دیا هے کہ وہ ان کی دعا کو قبول کرے گا یہی وہ مہینہ هے جس میں انسان دنیا و آخرت کی نیکیاں حاصل کرتے هوئے کمال کی منزل تک پہنچ سکتا هے.اور پچاس سال کا معنوی سفر ایک دن یا ایک گھنٹہ میں طے کر سکتا هے. اپنی اصلاح اور نفس امارہ پر کنٹرول کی ایک فرصت هے جو خدا وند متعال نے انسان کو دی هے . خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں ایک بار پھر ماہ مبارک رمضان نصیب هوا اور یہ خود ایک طرح سے توفیق الھی هے تا کہ انسان خدا کی بارگاہ میں آ کر اپنے گناهوں کی بخشش کا سامان کر سکے ، ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیںجو پچھلے سال ہمارے اور آپ کے ساتھ تھے لیکن آج وہ اس دار فنا سے دار بقاء کی طرف منتقل هو چکے ہیں .
عزیزان گرامی ! اس مہینہ اور اس کی ان پر برکت گھڑیوں کی قدر جانیں اور ان سے خوب فائدہ اٹھائیں اس لئے کہ نہیں معلوم کہ اگلے سال یہ موقع اور یہ بابرکت مہینہ ہمیں نصیب هو یا نہ هو .
ماہ مبارک عبادت و بندگی کا مہینہ هے امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : ((قال اللہ تبارک و تعالٰی : یا عبادی الصّدیقین تنعموا بعبادتی فی الدّنیا فانّکم تتنعّمون بھا فی الآخرة))
خدا وند متعال فرماتا هے: اے میرے سچے بندو ! دنیا میں میری عبادت کی نعمت سے فائدہ اٹھاو تاکہ اس کے سبب آخرت کی نعمتوں کو پا سکو .
یعنی اگر آخرت کی بے بہا نعمتوں کو حاصل کرنا چاہتے هو تو پھر دنیا میں میری نعمتوں کو بجا لاوں اس لئے کہ اگر تم دنیا میں میری نعمتوں کی قدر نہیں کرو گے تو میں تمہیں آخرت کی نعمتوں سے محروم کر دوں گا .اور اگر تم نے دنیا میں میری نعمتوں کی قدر کی تو پھر روز قیامت میں تمھارے لئے اپنی نعمتوں کی بارش کردوں گا . ( جاری ہے )
متعلقہ تحریریں:
قرآن مجيد کي رو سے اسلامي اتحاد
اتحاد کے قرآني راستے