• صارفین کی تعداد :
  • 7469
  • 3/20/2014
  • تاريخ :

سورہ ياسين کا اثر انسان کي زندگي پر(حصّہ دوّم)

سورہ یاسین کا اثر انسان کی زندگی پر(حصّہ دوّم)

 

15 اگر کوئي اسے پڑھ لے، تجارت اور کار و بار ميں اس کو نقصان نہيں پہنچ جائے گا-

16 وہ شخص جو ياسين کو تلاوت کرتا رہے، اس کا گھر قدرتي آفات ميں تباہ نہيں ہوتا ہے-

17 وہ شخص جو ياسين کوپڑھ لے، اپني زندگي ميں پاگل نہيں ہو جاتا ہے اور اس کي عقل تباہ نہيں ہوتي  ہے-

18 جو شخص اس سورہ کو تلاوت کر لے جذام کي بيماري نہيں ہوتي  ہے-

19 وہ جو اس سورہ کو پڑھتا رہے ، وسواس کي بيماري سے دور رہتا ہے-

20 ياسين پڑھنے والا شخص نقصان دہ بيماريوں سے بچ جاتا ہے اور ان کي بيماري ٹھيک ہوجاۓ گي-

21 اللہ تعالي مشکلات اور مصائب کو اس کے ليے آسان بنا ديتا ہے-

22- اس شخص کو قبض روح کے وقت آساني ہوتي ہے -

23 اللہ زندگي ميں خوشي اور اچھا سا کاروبار ياسين کے پڑھنے والے کو ديتا ہے-

24 خداوند موت کے وقت اس شخص کي خوشي کا باعث بنتا ہے-

25 اللہ تعالي ياسين پڑھنے والے شخص کو آخرت ميں سکھ اور خوشي ديتا ہے اور آسمان اور زمين کے فرشتوں کو بلا کر فرماتے ہيں :"ميں اس بندے سے راضي ہوں- آپ اس کے ليے استغفارکرليں-

26 اللہ تعالي شيطان کو ياسين پڑھنے والے شخص سے دور کرتا ہے تاکہ اس کو برے رستے کي طرف نہ لے جائے اور ہزار فرشتوں کو بھيج ديتا ہے تاکہ اس شخص کو شيطان کي آفات اور شر سے محفوظ رکھيں-

27 موت کے بعد خدا تيس ہزار فرشتوں کو بلا ليتا ہے تاکہ اس کو غسل کر ليں اور اس کے ليے استغفار کرکے اسے قبر تک لے جائيں اور  اسے قبر کے اندر رکھ کر  عبادت کرليں اور اس عبادت کے ثواب اس شخص کو مل جائے اور اس کي قبر وسيع اور نوراني ہو جاتي ہے-

28- قيامت کے دن اللہ تعالي اسے فرماتے ہيں کہ: اے ميرے بندے! دوسروں کي شفاعت کرو تا کہ ميں آپ کي شفاعت کو ان کے ليے مان جاۆں-

29-  ياسين پڑھنے والے شخص کو اللہ تعالي بہشت ميں بھيجتا ہے-

(ختم شد)

 

ترجمہ : مہدیہ نژادشیخ

 گروه دين و انديشه تبيان


متعلقہ تحریریں:

قرآن کي سمجھ