• صارفین کی تعداد :
  • 9368
  • 3/20/2014
  • تاريخ :

سورہ ياسين کا اثر انسان کي زندگي پر

سورہ یاسین کا اثر انسان کی زندگی پر

سورہ مبارکہ ياسين انسانوں کي پوري زندگي، جسم اور روح، مال و دولت، صحت اور فلاح و بہبود، زندگي اور موت، اس دنيا اور آخرت کو متاثر کر سکتي ہے.

پيغمبر اسلام(ص) اور ائمہ اطہار نے اس کے اثرات کو بيان کيا ہے- پيامبر(ص) نے حضرت علي(ع) کو فرمايا: "اے  علي! سورہ ياسين کو پڑھا کرو کيونکہ اس ميں بہت ساري برکتيں ہيں - مثال کے طور پر:

1 اگر ايک بھوکا شخص اس کي تلاوت کر لے اللہ اس کو روزي ديتا ہے اور اس کا پيٹ بھر جاتا ہے-

2 اگر کوئي پياسا شخص اس کي تلاوت کرے، اللہ اس کے ليے پاني فراہم کرتا ہے اور اس کي پياس بجھ جائے گي-

3 اگر ايک ننگا آدمي اس کو پڑھ لے ، خدا اسے پہننے کے ليے کپڑا ديتا ہے-

4 اگر کوئي غير شادي شدہ عورت اور مرد اس کو پڑھ لے، ان کي شادي ہوجا‏ئے گي-

5 اگر کوئي ايک خوف زدہ شخص اس کو پڑھ لے، اس کا خوف اور ڈر، آسايش اور چين ميں بدل جاتا ہے-

6 اگر کوئي بيمار شخص اسے پڑھ لے اللہ اسے صحت اور سلامتي دے گا-

7 اگر کوئي قيدي اس کو جيل ميں پڑھ لے، اللہ اس کي  آزادي کے ليے کوئي حل نکالےگا-

8 اگر کوئي مسافر اسے سفر ميں پڑھے، بے شک اس کے ليے سفر کے دوران کوئي خطرہ نہيں ہوگا اور وہ محفوظ طريقے سے گھر واپس آئے گا-

9 اگر اس کو کسي فوت شدہ کے پلنگ پر پڑھ ليں، اللہ اس کے عذاب اور سزا کو کم کر دے گا اور اسے معاف کرے گا-

10 اگر کسي نے کسي چيز کو کھو ديا ہے  اور اس کو پڑھ لے، وہ چيز مل جائے گي-

11 اگر کوئي کھويا ہوا شخص اس کو پڑھ لے، رستہ اسے مل جائے گا اور صحت اور تندرستي کے ساتھ منزل تک پہنچ جا‏ئے گا-

12 اگر وہ لوگ جن کا کھانا کم ہو اور سب کے ليے کافي نہ ہو اس سورہ کو پڑھ ليں، ان کے کھانے ميں برکت آئے گي چنانچہ سب کے ليے کھانا کافي ہوجاتا ہے-

13 اگر کوئي  عورت جس کےليے بچے جنم دينا  مشکل ہو اس سورہ کو پڑھ ليں، اس کے ليۓ وضع حمل آسان ہو جاۓ گا اور آساني سے بچہ جنم دے گا -

14 وہ شخص جو ياسين کو پڑھ لے کبھي اسے فقر اور غربت کا سامنا نہيں کرنا پڑتا ہے-

(جاری ہے)

 

ترجمہ : مہدیہ نژادشیخ


متعلقہ تحریریں:

قرآن  انسان کے ليۓ مشعل نور