• صارفین کی تعداد :
  • 13362
  • 2/9/2014
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب کي کاميابياں  ( حصّہ سوّم )

ایران

جس طرح ايک عام فرد کے ليۓ آزادي اور استقلال اہم ہوتا ہے بالکل اسي طرح کسي بھي ملت يا معاشرے کے ليۓ آزادي بہت اہم ہوتي ہے کيونکہ آزادي دنيا کي سب سے بڑي نعمت ہے - آزادي کي زندگي کا ايک سانس غلامي کي ہزار سالہ زندگي سے بہتر ہے - دنيا کے نقشے پر ذرا ايک نظر ڈاليں تو آپ کي معلوم ہو گا کہ اس دنيا ميں بعض ايسے ممالک ہيں جو دوسروں پر حکم چلا رہے ہيں اور بعض ايسے ہيں جو دوسروں کي فرمانبرداري کر رہے ہيں - ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي سے قبل امريکي راج تھا اور يہاں کے حکمران امريکہ کي غلامي ميں اپني بقا جانتے تھے - امريکہ مختلف طرح کے اقتصادي فوائد حاصل کرنے کے ليۓ ايران پر استعماري حربے استعمال کر رہا تھا - ايراني قوم کسي بھي طرح سے آزاد نہيں تھي مگر امام خميني رحمتہ اللہ عليہ کي  رہنمائي ميں اس عظيم قوم نے فيصلہ کر ليا کہ اب غلامي کي زنجيروں کو توڑنا ہے اور باطل کو شکست سے دوچار کرنا ہے - ايراني قوم نے اپنے بلند حوصلوں سے طاقوتي طاقتوں کو شکست دي اور سياسي ، اقتصادي ، علمي ، ثقافتي اور نظرياتي  اقدار کو اپنے ہاتھ ميں ليا اور اس قابل ہوئي کہ وہ اپنے فيصلے خود کرے - تاريخ ميں بہت سے انقلابات اور تحريکوں نے جنم ليا ہے اور دنيا کے گوشہ و کنار ميں متعدد انقلابات برپا ہوئے اور تحريکيں بھي چليں ليکن ان تمام انقلابات اور ايران کے اسلامي انقلاب ميں بنيادي فرق يہ تھا کہ ديگر انقلابات مادي مقاصد کے لئے برپا ہوئے تھے اور جب تک ماديت کا تقاضہ تھا وہ انقلاب بھي قائم رہے مگرجب ماديت جو ايک فنا ہونے والي شئي ہے ختم ہو گئي توانقلابات بھي خود بخود ختم ہو گئے ليکن ايران ميں آنے والا انقلاب معنويت کي اساس و بنياد پرتھا اور معنويت وہ  چيز ہے جو ابد تک باقي رہنے والي حقيقت ہے -

 اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد امريکہ اور يورپي ممالک نے اقتصادي پابنديوں ، ميڈيا کے حملوں اور مختلف طرح کي دوسري يلغاروں کے ذريعے ايراني قوم کو سرنگوں کرنے کي مذموم کوشش کي مگر ہر سازش کا ايراني قوم نے ڈٹ کر مقابلہ کيا اور ہر بار امريکہ اور اس کے حواريوں کو منہ کي کھانا پڑي اور ايران کا اسلامي انقلاب نہ صرف اپني پوري آب و تاب کے ساتھ ايران ميں موجود ہے بلکہ  دنيا  کے ليۓ مشعل راہ ہے اور  اسلامي دنيا ميں اٹھنے والي اسلامي بيداري کي لہر ، ايران کے اسلامي انقلاب کے  دنيا پر پڑنے والے اثرات کا منہ بولتا ثبوت ہے -  ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

انقلاب اسلامي ايران اور خواتين

انقلاب اسلامي ايران کے بعد پہلي نماز جمعہ