• صارفین کی تعداد :
  • 12647
  • 12/29/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (66،67،68)

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر66 :

حاجت کا پورا نہ ہونا نااہل سے مانگنے سے بہتر ہے ۔

تشریح :

نااہل کے سامنے حاجت پیش کرنے سے جو شرمندگی حاصل ہوتی ہے وہ محرومی کے اندوہ سے کہیں زیادہ روحانی اذیت کا باعث ہوتی ہے .اس لیے کہ مقصد سے محرومی کو برداشت کیا جا سکتا ہے .مگر ایک دنی و فر و مایہ کی زیر باری ناقابل برداشت ہوتی ہے .چنانچہ ہر باحمیت انسان نااہل کے ممنون احسان ہونے سے اپنی حرمان نصیبی کو ترجیح دے گا ,اور کسی پست و دنی کے آگے دست سوال دراز کرنا گوارا نہ کرے گا .

 

قول نمبر 67 :

مختصر مال دینے میں بھی شرم محسوس نہ کرو کہ  محروم کر دینا اس سے زیادہ  کمتر درجہ کا کام ہے ۔

 

قول نمبر 68 :

عفت فقر کا زیور ہے او رشکر دولت مندی کی زینت ہے .

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


 

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (  51،52،53،54 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (50  )