• صارفین کی تعداد :
  • 12963
  • 11/22/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 47،48،49)

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر47 :

انسان کی جتنی ہمت ہو اتنی ہی اس کی قدرو قیمت ہے اور جتنی مروت اور جوانمردی ہو گی اتنی ہی راست گوئی ہو گی ,اور جتنی حمیت و خودداری ہوگی اتنی ہی شجاعت ہو گی اور جتنی غیرت ہوگی اتنی ہی پاک دامنی ہوگی ۔

قول نمبر 48 :

کامیابی دور اندیشی سے وابستہ ہے اور دور اندیشی فکر وتدبر کو کام میں لانے سے اور تدبر بھیدوں کو چھپا کر رکھنے سے ۔

قول نمبر 49 :

شریف انسان کے حملہ سے بچو جب وہ بھوکا ہو اور  کمینے کے حملہ سے بچو جب اس کا پیٹ بھرا ہو ۔

تشریح :

مطلب یہ ہے کہ باعزت و باوقار آدمی کبھی ذلت و توہین گوارا نہیں کرتا .اگر اس کی عزت و وقار پر حملہ ہوگا تو وہ بھوکے شیر کی طرح جھپٹے گا اور ذلت کی زنجیروں کو توڑ کر رکھ دے گا اور اگر ذلیل و کم ظرف کو اس کی حیثیت سے بڑھا دیا جائے گا تو اس کا ظرف چھلک اٹھے گا اور وہ اپنے کو بلند مرتبہ خیال کرتے ہوئے دوسروں کے وقار پر حملہ آور ہو گا .

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 42)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  ( 39،40،41)