ای میل کا کمال
ایک صاحب نے ہوٹل کے کمرے میں اپنا سامان رکھا اور یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے کہ کمرے میں کمپیوٹر بھی موجود ہے ' فورا اپنی بیوی کو ای ۔ میل کیا ۔ ای ۔ میل تو کردیا مگر جلدی میں اس پر پتہ غلط لکھ دیا کسی اور شہر میں ایک عورت اسی وقت اپنے شوہر کو دفنا کر قبرستان سے آئی تھی ۔ اس نے سوچا کہ شوہر کے انتقال پر عزیزوں اور دوستوں نے تعزیتی پیغام بھیجے ہوں گے، کیوں نا میں اپنا ای ۔ میل باکس چیک کرلوں ۔
اس نے کمپیوٹر کھولا اور ای ۔ میل پڑھتے ہی بے ہوش ہو گئی ۔
اسکا بیٹا کمرے میں آیا تو دیکھا کہ ماں فرش پر بے ہوش پڑی ہے اور کمپیوٹر کھلاُ ہوا ہے۔ کمپیوٹر اسکرین پر نظر ڈالی تو لکھا تھا ۔
میری پیاری بیوی ! میں یہاں پہنچ گیا ہوں ۔ تمھیں سنُ کر خوشی ہوگی کہ اب یہاں کمپیوٹر بھی ہیں اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔ مجھے یہ دیکھ کر اور بھی خوشی ہوئی کہ کل یہاں تمھارے آنے کا بھی بہت اچھا انتظام کر لیا گیا ہے بس اب میں بے چینی سے تمھارا انتظار کر رہا ہوں ۔ امید ہے تمھارا سفر اچھا رہے گا ۔
تمھارا پیارا شوہر
متعلقہ تحریریں:
بڑا صابن
چور اور وکیل
انعام اور شرط
سیب کے فائدے