سیب کے فائدے
سیب کے فائدے
استاد: سیب کے فائدے بتاؤ۔
شاگرد: پھل والا ان کو بیچ کر پیسے کماتا ہے۔
ساڑھی کی قیمت
خاتون: یہ ساڑھی کتنے کی ہے۔
دکاندار:ایک ہزار روپے کی۔
خاتون نے ایک سردآہ بھری اور دوسری پر ہاتھ رکھتے ہوئے پوچھا، اور یہ کتنے کی؟
دکاندار نے فوراً کہا:
”دو ٹھنڈی سانسیں۔“
کسان اور بینک منیجر
ایک کسان نے بنک سے قرضہ لینے کی درخواست دی۔ منیجر نے اس سے پوچھا:
” کیا ضمانت ہے آپ کے پاس۔“
اس نے کہا:
” میرے پاس گائیں ہیں، بھینسیں ہیں۔“
اسے قرضہ مل گیا۔ کچھ مدت بعد بہت ساری دولت لے کر آیا۔ اس میں سے قرض کی رقم ادا کردی۔ منیجر نے کہا:
” یہ باقی رقم ہمارے پاس جمع کرا دیں۔“
اس نے فوراً پوچھا:
” تمہارے پاس کتنی گائیں بھینسیں ہیں؟“
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
بلی کے بچے
کمزور شوہر