• صارفین کی تعداد :
  • 5752
  • 1/11/2009
  • تاريخ :

سیاست دانوں کے لطائف

mosharaf

قومی اسمبلی میں حلف برداری

پاکستان کی تاریخ میں سب سے تعلیم یافتہ قومی اسمبلی (مشرف دور) کے پہلے اجلاس میں اسمبلی ممبران سے حلفِ وفاداری لیا جا رہا تھا۔ تمام ممبران کے ہاتھ میں کاغذات تھے، جن پر حلف کی عبارت لکھی تھی۔

سب سے پہلے صاحبِ سپیکر نے بتایا کہ میں اس عبارت کو پڑھوں گا اور آپ ساتھ ساتھ اسے دہرائیں گے۔

سپیکر: میں

ممبران: میں

سپیکر: آگے اپنا اپنا نام لیں۔

ممبران: آگے اپنا اپنا نام لیں۔

اور اس کے بعد اسمبلی ہال میں ایک فلک شگاف اجتماعی قہقھہ بلند ہوا، جس میں ممبرانِ قومی اسمبلی خود اپنا ہی مذاق اڑا رہے تھے۔

 

چرچل کی تقریر اور ٹیکسی ڈرائیور

 winston churchill

چرچل لائیو تقریر کے لئے ریڈیو سٹیشن جا رہے تھے کہ راستے میں اُن کی گاڑی خراب ہو گئی۔ ایک ٹیکسی والے سے کہا کہ مجھے ریڈیو سٹیشن لے چلو۔

ٹیکسی والا بولا:

نہیں صاحب، کوئی اور ٹیکسی کروا لو۔ مجھے نہیں جانا، میرے محبوب لیڈر کی تقریر نشر ہونے والی ہے۔

چرچل بہت خوش ہوئے کہ میری قوم مجھ سے کتنی محبت کرتی ہے۔

جب ٹیکسی والا نہیں مانا تو چرچل نے اسے کہا کہ میں تمہیں دگنا کرایہ دوں گا مجھے لے چلو۔

ٹیکسی والے نے دروازہ کھولتے ہوئے جواب دیا:

بھاڑ میں گیا چرچل اور اس کی تقریر۔ چلو آؤ چلیں۔

 

بل کلنٹن اور جاپانی وزیراعظم

bil klinton

جاپانی قوم بالعموم انگریزی نہیں سیکھتی۔ ایک دفعہ جاپان کے وزیراعظم کی امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی مسز ہیلری سے ملاقات ہونا تھی ۔ جاپانی وزیراعظم نے مترجم سے کہا کہ ان کے آنے سے پہلے مجھے ایک دو جملے سکھا دو تاکہ میں ان کا حال چال تو انگریزی میں پوچھ سکوں۔

مترجم نے کہا:

آپ ان سے کہیئے گا: ہاؤ آر یو؟ یعنی آپ کیسے ہیں؟

وہ کہیں گے: آئی ایم فائن اینڈ ہاؤ آر یو؟ یعنی میں ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟

آپ کہنا: می ٹو یعنی میں بھی (ٹھیک ہوں)

اب جب آمنا سامنا ہوا تو معاملہ کچھ خراب ہو گیا۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا: ہو آر یو؟ یعنی آپ کون ہو؟

کلنٹن نے بات کو مذاق میں ڈالتے ہوئے کہا: ہیلریز ہزبینڈ یعنی میں ہیلری کا شوہر ہوں۔

جاپانی وزیراعظم بولے: می ٹو یعنی میں بھی (ہیلری کا شوہر ہوں)


 متعلقہ تحریریں:

 بٹن کون کون دبائے گا

عدم تحفظ