• صارفین کی تعداد :
  • 197
  • 2/5/2018 5:02:00 PM
  • تاريخ :

ایرانی صدر جمھوریہ آفس کے قریب فائرنگ

تہران گورنر ہاوس سیکوریٹی کے ذمہ دار نے ایرانی صدر جمھوریہ آفس کے قریب ہونے والی فائرنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: ہم زخمی حملہ آور کی شناسائی اور اس اقدام کے اسباب کو جاننے کوشش کررہے ہیں ۔

 
ایرانی صدر جمھوریہ آفس کے قریب فائرنگ

تہران گورنر ہاوس سیکوریٹی کے ذمہ دار محسن همدانی نے ایرانی صدر جمھوریہ آفس کے قریب ہونے والی فائرنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: چاقو بردار حملہ آور، ایرانی صدر جمھوریہ آفس کے گیٹ سے زبردستی گھسنے کی کوشش کررہا تھا کہ سیکوریٹی گارڈس نے روکنے کی کوشش کی اور اس کے نہ ماننے پر گولی چلادی ۔

انہوں نے مزید کہا: سیکوریٹی گارڈس کی گولی حملہ آور کے پیر میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور آگے بڑھنے سے ناتوان ہوگیا ۔

تہران گورنر ہاوس سیکوریٹی کے ذمہ دار نے واضح طور سے کہا: ہم زخمی حملہ آور کی شناسائی اور اس اقدام کے اسباب کو جاننے کوشش کررہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی