• صارفین کی تعداد :
  • 174
  • 1/31/2018 4:39:00 PM
  • تاريخ :

ترک فوج کا شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک افواج کا "زیتون کی ڈالی" نامی آپریشن جاری ہے جس میں مزید 73 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 
ترک فوج کا شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

ترک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک افواج کا "زیتون کی ڈالی" نامی آپریشن جاری ہے جس میں مزید 73 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار علاقوں میں زیتون کی ڈالی نامی آپریشن میں 13 لڑاکا طیاروں نے دہشت گرد تنظیموں کی بیس کو ہدف بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ’’پی کے کے‘‘ اور ’’ پی وائے ڈی‘‘ سے تعلق رکھنے والے 73 دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 557 ہو گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 13 ترک لڑاکا طیارے کردوں کے خلاف  آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شامی حکام ترک فضائی کارروائی کو غیر قانونی اور شام کی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

منبع: تسنیم نیوز